BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 January, 2008, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بکنر تیسرے ٹیسٹ سے باہر
امپائر سٹیو بکنر
بکنر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ تجربہ کار امپائر ہیں
عالمی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے امپائر سٹیو بکنر کو آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے ہٹادیا ہے۔

آئی سی سی کا یہ فیصلہ سڈنی ٹیسٹ میں سٹیو بکنر کی خراب امپائرنگ اور ہربھجن سنگھ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر پابندی کے متعلق ہندوستان کے سخت احتجاج کے بعد آیا ہے۔ ہندوستان نے ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔

ملبورن میں ایک پریس کانفرنس میں آئی سی سی کے صدر میلکم سپیڈ نے بتایا کہ پرتھ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں سٹیو بکنر کی جگہ نیوزی لینڈ کے امپائر بلی بوڈن ائمپائرنگ کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کو آئی سی سی نے کہا تھا کہ، تیسرے ٹیسٹ کے لیے بکنر امپائرنگ کریں گے۔

دوسری جانب ہربھجن کی اپیل پر میلکم سپیڈ کا کہنا تھا کہ بدھ تک ان کی اپیل پر سماعت کے لیے ایک کمشنر کی تقرری کی جائے گي۔ تاہم انہوں نے یہ نہيں بتایا کہ سماعت کب سے شروع ہوگي۔ ہربھجن پرمبینہ نسل پرست فقرے بازی کرنے پر تین ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ اگر ہربھجن کی اپیل کی سماعت سولہ جنوری کو ہونے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل نہیں شروع ہوپاتی ہے تو وہ پرتھ ٹسٹ میچ میں حصہ لے سکتے ہيں۔

انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سٹیو بکنر پر ’نا اہلی‘ کا الزام لگاتے ہوئے عالمی کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میچ کے لیے کوئی اور امپائر مقرر کریں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق بکنر نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں دو متنازعے فیصلے دئے تھے جس پر کھلاڑیوں نے اعتراض کیا تھا۔کھلاڑیوں اور ماہرین کا کہنا ہےکہ سڈنی ٹسٹ میچ کے پہلے روز بکنر نے اینڈریو سمنڈز کو کیچ آؤٹ نہیں دیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور تیس تھا، بعد میں وہ ایک سو باسٹھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح میچ کے آخری روز انہوں نے راہول ڈراویڈ کو غلط آؤٹ دیا۔

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پرتھ میں تیسرا ٹیسٹ میچ سولہ جنوری سے شروع ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد