بکنر تیسرے ٹیسٹ میں بھی امپائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں سٹیو بکنر امپائرنگ کریں گے۔ ٹیسٹ میچ سولہ جنوری سے شروع ہوگا۔ انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سٹیو بکنر پر ’نا اہلی‘ کا الزام لگاتے ہوئے عالمی کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میچ کے لیے کوئی اور امپائر مقرر کریں۔ عالمی کرکٹ کونسل کے ترجمان نے کہا کہ کسی ٹیم کو کسی امپائر کی تقرری پر اعتراض کرنے کا حق نہیں۔ پرتھ کے میچ میں بکنر کے ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسد رؤف امپائرنگ کریں گے۔ بکنر عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ تجربہ کار امپائر ہیں۔ انہوں نے ایک سو بیس ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ وہ کرکٹ کے عالمی کپ کے پانچ فائنل مقابلوں میں بھی امپائر رہے ہیں۔ بکنر نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں دو غلطیاں کی جو انڈیا کے خلاف گئیں۔میچ کے پہلے روز انہوں نے اینڈریو سمنڈز کو کیچ آؤٹ نہیں دیاآ اس وقت ان کا سکور تیس تھا، بعد میں وہ ایک سو باسٹھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری روز انہوں نے راہول ڈراویڈ کو غلط آؤٹ دیا۔ | اسی بارے میں ردعمل فطری لیکن طریقہ غلط: مانی08 January, 2008 | کھیل بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل07 January, 2008 | کھیل ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل07 January, 2008 | کھیل سڈنی: بھارت ایمپائروں سے خائف06 January, 2008 | کھیل ہیئر نے تعصب کا دعویٰ واپس لے لیا10 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||