ردعمل فطری لیکن طریقہ غلط: مانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کو اس بات پر اعتراض ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فیصلوں کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ نے احتجاج کا جو طریقۂ کار اپنایا ہے وہ درست نہیں۔ احسان مانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امپائرنگ کے بارے میں تمام قوانین آئی سی سی رکن ممالک کے باہمی اتفاق کے بعد نافذ کرتی ہے جسے بعد میں چیلنج کرنا حیران کن ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے میچ ریفری مائیک ڈینس کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کے شدید ردعمل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ آئی سی سی کے صدر بنے تو یہ معاملہ زوروں پر تھا اور انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مائیک ڈینس کے خلاف ریفرنس واپس لینے پر مجبور کیا تھا۔ احسان مانی نے کہا کہ بھارت کو یہ سوچنا چاہیے کہ امپائروں کے فیصلے جان بوجھ کر نہیں ہوتے اور سڈنی ٹیسٹ میں بھی یہی ہوا۔ آئی سی سی کے سابق صدر نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں شائقین کا ردعمل فطری ہوتا ہے جسے میڈیا بھی اچھالتا ہے تاہم جب بورڈ آفیشل اور سیاستدان اِس میں ملوث ہوجائیں تو پھر انہیں سوچنا چاہیے کہ اگر کسی معاملے میں کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تبدیلی کا بھی طریقہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ آئی سی سی کے صدر تھے تو یہ تجویز دی تھی کہ ہر ٹیم کو تھرڈ امپائر سے تین اپیلوں کا حق دیا جائے لیکن بھارت سمیت کئی ممالک نے یہ تجویز یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ انہیں امپائروں کے تمام فیصلے قابل قبول ہونگے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کی جانب سے غیرجانبدار امپائروں کی تعیناتی کو ختم کرنے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی ہوم ٹیم کی طرفداری کا الزام عائد نہیں کرتا، الزام عائد کیا جاتا ہے امپائرنگ کے معیار کا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بکنر کی جگہ ٹافل امپائر ہوتے اور ان سے غلطیاں سرزد ہوتیں تو کیا بھارت یہ نہیں کہتا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچایا؟ انہوں نے کہا کہ ہرمیچ میں کچھ فیصلےغلط ہوتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی نےسب کچھ سب کے سامنے کردیا ہے۔ غلطیاں پہلے بھی ہوتی تھیں لیکن وہ نظر نہیں آتی تھیں۔ |
اسی بارے میں بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل07 January, 2008 | کھیل ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل07 January, 2008 | کھیل سڈنی: بھارت ایمپائروں سے خائف06 January, 2008 | کھیل ہیئر نے تعصب کا دعویٰ واپس لے لیا10 October, 2007 | کھیل ڈیرل ہیئرکا نسلی امتیاز کا الزام واپس25 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||