سڈنی: بھارت ایمپائروں سے خائف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے خلاف ایمپائروں کے بعض فیصلوں سے ناراض ہو کر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے باقاعدہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کو امپائروں کے بعض غلط فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ کے آخری دن 333 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کو مبینہ غلط فیصلوں کی وجہ سے دو اہم وکٹ کھونے پڑے تھے۔ راہل ڈراوڈ کو امپائر سٹیو بکنر نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ دیا تھا جبکہ ٹی وی ری پلے میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ گیند ان کے بلے یا دستانوں کو چھوئے بغیر گلکرسٹ کے ہاتھوں تک پہنچی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے مارک بینسن نے سورو گنگولی کو اس وقت آؤٹ دے دیا جب مائیکل کلارک نے سلپ میں ان کا کیچ لیا۔ ٹی وی ری پلے سے معلوم ہوا کہ گیند زمین میں لگنے کے بعد کلارک کے ہاتھ میں آئی تھی۔ گنگولی وکٹ پر رکے رہے لیکن ایمپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔
ایمپائروں کے ان دو غلط فیصلوں کے خلاف بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی میں باقاعدہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ’بی سی سی آئی کے صدر شرد پوار نے بورڈ کے اہلکاروں سے آئي سی سی میں امپائرنگ کے خلاف شکایت درج کرانے کو کہا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹی وی میں میں دوبارہ دیکھنے پر صاف معلوم ہوتا ہے کہ گنگولی اور ڈریوڈ کو غلط آؤٹ قرار دیا گیا اور ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی سنیل گواسکر نے بھی ان فیصلوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایمپائروں نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی بعض غلط فیصلے دیئے تھے۔ اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا 130 رنز پر چھ وکٹ گنوا چکا تھا اس کے بعد دو بار اینڈریو سائمنڈز کو آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہیں دیا اور اس کی بدولت وہ 160 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کو ہرانے کی امید17 December, 2007 | کھیل ’رابطے کے فقدان کی وجہ سے گڑبڑ ہوئی‘01 May, 2007 | کھیل ’نسلی تعصب کا شکار ہوا ہوں‘07 February, 2007 | کھیل ہیئر چیمپیئن ٹرافی سے باہر28 September, 2006 | کھیل ’ہیئر کے خلاف تحقیقات کی جائیں‘31 October, 2006 | کھیل آسٹریلوی تمیز سیکھیں: میگرا17 January, 2006 | کھیل آخر گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی03 October, 2005 | کھیل انگلینڈ اور پاکستان: ناخوشگوار واقعات 02 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||