BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 January, 2008, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرتھ میں انڈیا آسڑیلیا آمنے سامنے

ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ پر تین میچوں کی پابندی عائد کر دی گئ تھی۔
انڈیا اور آسڑیلیا کی ٹیموں کے مابین تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ پرتھ میں جاری ہے، باوجود اس کے کہ جھگڑوں اور امپائرنگ تنازعات نے اس دورے کو منسوخی کے خطرات سے دوچار کر دیا تھا۔

پچھلا میچ تلخی میں اختتام پذیر ہوا جب انڈین باؤلر ہربھجن سنگھ کو ایک آسڑیلین کھلاڑی کو بندر کہنے کے الزام میں ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ہر بھجن سنگھ نے اس الزام کی تردید کی اور بھارتی کھلاڑیوں نے دورہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی ،بعد میں وہ اس بات پر آمادہ ہو گۓ کہ جب تک باؤلر کی اپیل نہیں سنی جاتی، اسے کھیلنے کی اجازت ہے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بدھ سے پرتھ میں جاری ہے۔اس سیریز میں آسڑیلیا کو ، دو- صفر سے برتری حاصل ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر تیز ترین وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ چاۓ کے وقفے سے پہلے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستتر رنز بناۓ ہیں۔ہربھجن سنگھ کو آج کے میچ میں شامل نہیں کیا گیاحالانکہ وہ پرتھ میں ہونے والا میچ کھیلنے کے اہل تھے۔

پرتھ میں بی بی سی کے نامہ نگار نِک برائنٹ کےمطابق پچھلے دس دنوں سے ہربھجن سنگھ کو نسلی امتیاز کی بناء پر جرمانہ کرنے اور آسڑیلین کپتان رکی پونٹنگ کے کھلاڑی کے خراب رویۓ کے باعث کی جانے والی تنقید اور بدمزہ فتح سے جو تلخی تھی، وہ ختم ہو چکی ہے۔

امن میں پہل کرتے ہوۓ بھارت نے آسڑیلین سپنر بریڈ ہوگ کے خلاف الزام واپس لے لیا ہے ، جنہوں نے مبینہ طور پر کپتان انیل کمبلے اور بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو باسٹرڈ کہا تھا۔

میچ ریفری مائیک پراکٹر نے اس فیصلے کو شاندار اور ہوگ نے اسے خوشگوار قرار دیا۔

مگر دونوں ٹیمیں اس بات پر معاہدہ نہیں کر پائیں کہ متازعہ کیچوں پر فیلڈر کی بات پر اعتماد کیا جاۓ یا نہیں۔

سیریز کے آغاز پر دونوں ٹیمیں اس بات پر رضامند ہوگئ تھیں کہ فیلڈر کی ایمانداری پر اعتماد کیا جاۓ گا، بجاۓ اس کے کہ فیصلہ تھرڈ ایمپائر کی جانب بھیجا جاۓ۔

سڈنی ٹیسٹ میں ایمپائر کی جانب سے غلط فیصلوں اور اور حد سے ذیادہ اپیلوں کا ایک لگاتار سلسلہ دیکھا گیا۔ اور اس کے ختم ہونے کے بعد ہربھجن سنگھ پر اینڈریو سائمنڈ کے خلاف بولے جانے والے جملوں کے باعث تین میچوں کی پابندی عائد کر دی گئ تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد