BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 February, 2004, 02:54 GMT 07:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی پانچ وکٹ سے شکست
ساروگنگولی

آسٹریلیا میں جاری وی بی کرکٹ سیریز کے ایک ایک روزہ میچ میں بھارت کی ٹیم میزبان ٹیم سے پانچ وکٹ سے شکست سے دو چار ہو گئی ہے۔

بھارت کی ٹیم نے اس میچ میں اپنے تمام مایہ ناز بلے بازوں کو شامل کیا تھا لیکن وہ اس وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے اور کپتان سارو گنگولی کا ٹاس جیت کر پہلے کھلینے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوسکا۔

بھارت کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے اننچاس اوور میں صرف دو سو تین رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔

سچین تندولکر پانچ ، کپتان ساروگنگولی ایک اور راہول ڈراوڈ تیرہ رن بنا سکے۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن یوراج سنگھ نے سینتالس رن بنائے۔

آسٹریلیا نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا ہی میں بھارت کو اجت اجرکر اور بلاجی نے کامیابی دلا دی۔ اجیت اگرکر نے میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ مارٹن کو آوٹ کر دیا جب کہ بلاجی نے کلارک کو آوٹ کر دیا۔

تاہم اس کے بعد گلکسرٹ نے سمنڈ کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کی اننگز کو مستحکم کیا۔ گلکسرٹ پچہتر رن بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر روہن گواسکر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ سمنڈ نے تہتر رن بنائے اور وہ بھی عرفان پٹھان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے تاہم آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف اکتیس عشاریہ دو اوور میں حاصل کر لیا۔

رکی پونٹنگ کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کی ٹیم کی کپتانی ایڈم گلکرسٹ کر رہے تھے۔

آسٹریلیا نے پرتھ کی پِچ کی تیز بالروں کے لئے مددگار ہونے کی شہرت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں چار فاسٹ بالر ٹیم میں شامل کئے تھے۔

آسٹریلیا کے اہم مڈل آرڈر بلے باز مائیکل بیون زخمی ہونے کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔ ان کی جگہ مائیکل ہسے کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جن کا یہ پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد