مورال پر برا اثر پڑسکتا ہے: کمبلے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل ایک روزہ میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کے اعلان سے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے والے کھلاڑیوں کے مورال پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انیل کمبلے نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کہا کہ’ یہ سینئر کھلاڑیوں کے لیے آسان نہیں ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’ٹیم میں منتخب ہونا ان کے ہاتھ میں نہیں۔ میں خود اس مرحلے سے گزر چکا ہوں۔ یہ آئیڈیل نہیں ہے لیکن یہ اسی طرح ہوتا ہے‘۔ یاد رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سہ ملکی سیریز کے لیے سینئر بھارتی کھلاڑیوں راہول ڈراوڈ، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات کی وجہ سے ٹیم کا اعلان اس وقت کرنا پڑا ہے۔ بی سی سی آئی کے راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ’ یہ لاجسٹکس معاملات ہیں جن کی وجہ سے ٹیم کا اعلان جلد کیا گیا‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں کھلاڑیوں کو بھی اس دورے کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہونے کے لیے کچھ وقت دینا تھا‘۔ انیل کمبلے کے بیان کے حوالے سے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ’ ہم یقینی طور پر کپتان کے خیالات پر غور کریں گے‘۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ چوبیس جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا پہلے ہی دو ٹیسٹ جیت کر اس سیریز میں برتری حاصل کر چکا ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم کے متعدد تجربہ کار سینئر کھلاڑیوں کے لیے آسٹریلوی سرزمین پر آخری ٹیسٹ میچ ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے کپتان انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ’ ہم سینئر کھلاڑی آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کے خیال سے آئے تھے۔ ہم یہ کارنامہ تو سر انجام نہیں دے سکے لیکن اب کم از کم ہم سر اونچا کر کے واپس وطن جا سکتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں ڈراوڈ اور گنگولی ون ڈے سے باہر20 January, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل انیل کمبلے کے چھ سو ٹیسٹ وکٹ17 January, 2008 | کھیل پرتھ میں انڈیا آسڑیلیا آمنے سامنے16 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||