BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈراوڈ اور گنگولی ون ڈے سے باہر
راہل ڈراوڈ اور گنگولی
راہول ڈراوڈ کو تیسری بار بھی ونڈے سیریز میں جگہ نہیں ملی ہے
بھارت کے مستند بلے باز راہول ڈراوڈ اور سوروگنگولی کو آ‎سٹریلیا میں ہونے والی سہ فریقی ایک روزہ سیریز اور ٹوئنٹی 20 کے میچز سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ سریش رینا کو ایک برس بعد ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جو تین فروری سے سات مارچ کے درمیان کھیلی جائےگی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ٹیم کے پیش نظر انتخاب میں ان نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے جنہوں نے ملک کے اندر کرکٹ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرجن شاہ نے کہا کہ ’سلیکشن کمیٹی کے تین ارکان نے اپنی ساتھی ویکنٹپتی راجیو، رنجب بسوال اور کپتان مہندر سنگھ دھونی سے فون پر صلاح و مشورہ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔‘

 ٹیم کپتان مہندر سنگھ دھونی، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، یواراج سنگھ ہربھجن سنگھ، رابن اتھپا، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، سری سنتھ، آر پی سنگھ، اشانت شرما، روہت شرما، سریش رینا، دنیش کارتک، پیوش چاولہ اور پروین کمار پر مشتمل ہے۔

وریندر سہواگ کی بھی ونڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور منوج تیواری، یوسف پٹھان اور مناف پٹیل کو متبادل کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ٹیم کپتان مہندر سنگھ دھونی، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، یواراج سنگھ ہربھجن سنگھ، رابن اتھپا، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، سری سنتھ، آر پی سنگھ، اشانت شرما، روہت شرما، سریش رینا، دنیش کارتک، پیوش چاولہ اور پروین کمار پر مشتمل ہے۔

تین فریقی ٹورنامنٹ بھارت، آسٹرلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔ پہلا میچ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان تین فروری کو کھیلا جائےگا جبکہ پانچ فروری کو انڈیا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی بارے میں
’چیک دے انڈیا‘
26 September, 2007 | انڈیا
بھارت کی جیت: سیریز برابر
29 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد