BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 November, 2007, 16:17 GMT 21:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قومی پرچم کی توہین پرمقدمہ

فائل
ہندوستان میں کرکٹ کو لوگ ایک جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہندو پاک کرکٹ میچ کے دوران قومی پرچم کی توہین کا معاملہ عدالت میں پہنچ گيا ہے۔

جے پور کی ایک ذیلی عدالت نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف حال ہی میں جے پور میں کھیلے گیے میچ کے دوران مبینہ طور پر ترنگا پرچم کی توہین کیے جانے کا معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس معاملے میں ناگرک مورچہ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے پہلے احتجاج کیا، پھر عدالت پہنچی اور مقدمہ دائر کیا۔

تنظیم کے کارکن سوریش مشرا نے الزام لگایا کہ اٹھارہ نومبر کوجے پور کے سوائی مان اسٹڈیم میں میچ کے دوران ایک غیر ملکی ناظر نے ترنگے کومیز پوش کی طرح استعمال کیا۔مشرا نے اپنی عرضی میں ایسوسی ایشن کے اہلکار للت مودی سمیت دو اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے۔

مشرا نے عدالت میں کہا کہ پولیس ایف آئی ار درج نہیں کر رہی ہے اس لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مقدمہ درج کر کےاس معاملے کی تفتیش کریں۔

مشرا نےاپنی عرضی کے ساتھ ایسی تصویریں بھی پیش کی ہيں جس میں ہاتھ میں گلاس لیے ایک غیر ملکی ناظر ترنگے کو میز پوش کی طرح استعمال کر رہا ہے۔

کرکٹ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری سبھاش شرما نے کہا ہےکہ ترنگا ہندوستان کی شان ہے اور انہيں اس واقعہ پر افسوس ہے۔ وہ اس بات کی معلومات کر رہے ہيں کہ یہ سب کیسے ہوا۔

شرما کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن نے معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ایسوسی ایشن یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہےکہ وہ غیر ملکی کون تھا۔ اور کس کی دعوت پر یہاں آیا تھا۔

مقدمہ دائر کرنے والے مشرا کا کہنا ہےکہ وہ انصاف تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہناہے کہ ترنگے کی بے حرمتی سے عام ہندوستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں اس لیے قصور وار کو سزا دلا کے رہیں گے۔

اسی بارے میں
سدھو کو تین سال کی قید
06 December, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد