کرکٹ میچ کی نشریات کا تنازعہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں سرکاری نشریاتی کمپنی پرسار بھارتی اورنجی ٹی وی کمپنی’نمبس کمیونیکیشن لمٹیڈ‘ کے درمیان کرکٹ میچ کی نشریات کے حقوق کا تنازعہ اب عدالت میں پہچ گیا ہے۔ عدالت نےمعاملے کی سماعت منگل کے روز طے کی ہے۔ نمبس نے کرکٹ میچ کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں مرکزی حکومت کے اصول وضوابط کو دلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ نمبس اور پرسار بھارتی میں نشریاتی تنازعے کے سبب ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بیشتر شائقین ٹی وی پر نہیں دیکھ سکے تھے۔ اس کے خلاف لوگوں میں زبردست غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ حکومت کے ضوابط کے مطابق کھیلوں کے نشریاتی حقوق کسی بھی نجی کمپنی کے پاس ہوں اسے سرکاری چینل دوردرشن کومیچ کی نشریات میں حصہ داری دینی ضروری ہوگی۔ نجی کمپنی نمبس بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جا رہی چار یک روزہ میچوں کی سیریز کے تمام نشری حقوق خرید چکی ہے۔ نمبس نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ تمام میچوں کے نشریات کے حقوق خریدنے کے باوجود سرکاری ٹیلی ویژن کو اس میں شریک کرنا جبر اور ناانصافی ہے۔ اس کے مطابق یہ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ نمبس کا کہنا ہے کہ اپ لنکنگ کے لیے سرکاری ضوابط نہ صرف قانون کے خلاف ہیں بلکہ یہ بنیادی حقوق کی دفعہ چودہ (مساوات کے حقوق) اور دفعہ انیس(تجارتی حقوق ) کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سپورٹس چینل کا کہنا ہے کہ اس نے سرکاری چینل کو اپنے اشتہار کے ساتھ ایک روزہ میچ کے نشر کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن دوردرشن کا کہنا تھا کہ وہ کسی اشتہار کے بغیر نشریات چاہتا ہے۔ | اسی بارے میں دُور درشن کو میچ دکھانے کی اجازت15 March, 2004 | کھیل دوردرشن میچ نشر نہیں کرے گا10 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||