کرکٹ شائقین کی بھگدڑ، ایک زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کی واہگہ سرحد پر کرکٹ شائقین کی بھگدڑ ميں ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا ہے جبکہ کئی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ لاہور میں کل ہونے والے کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستان جانے کے لیے اتوار کی صبح واہگہ بارڈ پر تقریبًا تین ہزار کرکٹ شائقین امیگریشن دفتر پہنچ گئے۔ کرکٹ شائقین کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھنےکے بعد امیگریشن آفس کے اہلکاروں نے کاغذی کارروائی کے لیے لوگوں کودس دس کے گروپ میں آنے کی اجازت دی۔ کافی دیر تک لائن میں کھڑے رہنے کے بعد کرکٹ شائقین سرحد کے دروازے سے کود کر دوسری طرف جانے کی کوشش کرنے لگے اور ایک افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد ہی مجمع پر قابو پایا جاسکا۔ پولیس نے ایسے افراد پر لاٹھی چارج کیا جو لوگ دفتر کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس واقعے میں کرکٹ شائقین زخمی ہو گئے۔ مجمع پر پوری طرح سے قابو پانے کے لیے پولیس کو تین گھنٹے کا وقت لگا۔ شام ہونے تک امیگریشن دفتر کے اہلکاروں نے کاغذی کارروائی کے لیے کاؤنٹروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا اور تقریبا سبھی کرکٹ شائقین کی پاکستان جانے کی کاغذی کارروائی پوری کی جا چکی تھی۔ سرحد پار کرنے والے کرکٹ شائقین میں دلی کے وجے کمار بھی شامل تھے جو پاؤں میں فریکچر ہونے کے باوجود بھی لاہور کا میچ چھوڑنا نہيں چاہتے تھے۔ اسی طرح ریاست بہار کے کرکٹ شائق سدھیر کمار سائیکل پر سوار ہو کر بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے واہگہ پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں ’کرکٹ تعلقات بہتر کرنےمیں اہم ہے‘25 March, 2004 | انڈیا کرکٹ میچوں کی نشریات پر تنازع27 September, 2004 | انڈیا کرکٹ سے گلیمر تک26 November, 2004 | انڈیا کرکٹ پِچ کھودنے پرگرفتاریاں10 February, 2005 | انڈیا پہلے کرکٹ چچا اور اب بھتیجا15 April, 2005 | انڈیا مشرف اور منموہن کرکٹ گراؤنڈ میں17 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||