BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 November, 2004, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ سے گلیمر تک
 منکی وین ڈر ویستھیزؤن
منکی کئی بھارتی اخبارات کی شہ سرخیوں میں رہی ہیں
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کانپور میں کھیلا گیا ٹیسٹ اگرچہ ایک سیدھی وکٹ اور گہری دھند کی بنا پر اخباروں کی سرخیوں کی زینت نہ بن سکا لیکن جب کھیل کے میدان میں دیکھنے کو زیادہ کچھ نہ ہو تو بھارتی اخباروں میں دل بہلانے کو کچھ نہ کچھ ضرور مل جاتا ہے۔

بھارت میں کرکٹ کی مقبولیت کی بنا پر اخبارات کے کالم اس کھیل اور اس سے جڑی شخصیات کے بارے میں خبروں سے بھرے رہتے ہیں۔

کانپور ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی کپتان سارو گنگولی کو اخبارات میں’ کھیلوں کی بری شخصیات‘ میں سے ایک گردانا گیا۔ اس فہرست میں مائیک ٹائسن، جان میکنرو، گلین میگراتھ، ایرک کنٹونا اور رائے کین کے نام بھی شامل ہیں۔

اخبارات کی سرخیوں میں ایک اور نام جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ کی دوست منکی وین ڈر ویستھیزؤن المعروف ’سلنکی منکی‘ کا بھی ہے۔

قارئین نےاس بیس سالہ ماڈل کی مختلف تصاویر کا لطف اٹھایا جن میں میچ سے لے کر شاپنگ اور پھر تاج محل کے دورہ کی تصاویر شامل تھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد