BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 December, 2006, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سدھو کو تین سال کی قید
سدھو
سدھو پر گرنام سنگھ قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے
پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان نوجوت سنگھ سدھو کو قتل کے جرم میں تین سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تاہم عدالت نے جنوری کے اختتام تک سزا کا عمل روک دیا ہے۔اس دوران وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کوغیرارادی طور پر قتل کرنے کا مجرم قراردیا تھا۔

سدھو پر 1988 میں پٹیالہ میں ایک شخص کو پیٹ کرہلاک کرنے کا الزام تھا۔

سدھونےایک کار پارکنگ میں پارکنگ کے تنازعہ پر بحث و تکرار کے دوران اپنے دوست کے ساتھ مل کر گرنام سنگھ کی پٹائی کی تھی جس کے بعد گرنام سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔

 سدھو نےایک کار پارکنگ میں پارکنگ کے تنازعہ پر بحث و تکرار کے دوران اپنے دوست کے ساتھ مل کر گرنام سنگھ کی پٹائی کی تھی جس کے بعد گرنام سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔

عدالت نے انہں غیرارادی طور پر قتل کرنے کا مجرم قرار دیاتھا۔ اسی لیۓ انہیں صرف تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس سے قبل 1999میں پٹیالہ کی ایک ذیلی عدالت نے سدھو کو قتل کےاس معاملے میں بری کر دیا تھالیکن مقتول کے خاندان نے2002 میں ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔

قتل کےالزام میں مجرم قرار دیۓ جانے کے بعد ‎سدھو نے پارلیمان کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔

سدھوامرتسر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان تھے۔

شبو سورین کے بعد مسٹر سدھو دوسرے رکن پارلیمان ہیں جن کو قتل کےمعاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔

اسی بارے میں
شبوسورین کا سیاسی سفر
29 November, 2006 | انڈیا
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد