شیبو سورین کو عمر قید کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی عدالت نے سابق مرکزی وزیر شیبو سورین کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر بارہ سال قبل اپنے سیکریٹری ششی ناتھ جھا کے اغواء اور قتل کا الزام تھا۔ تیس ہزاری عدالت نے عمر قید کے ساتھ ساتھ ان پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سی بی آئی نے شیبو سورین کے لیے عدالت سے سزائے موت کی درخواست کی تھی۔ شیبو سورین پولیس کی حراست میں ہیں اور اس فیصلے کے خلاف وہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ سورین مرکزی کابینہ میں کوئلے کےوزیر تھے۔ وہ گزشتہ منگل کو قصوروار قرار دیے جانے کے فوراً بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگۓ تھے۔ مرکزی تفتیشی ادارہ (سی بی آئی) نے قتل کے اس واقعے کی تفتیش جھارکھنڈ مکتی مورچہ رشوت کیس کے معاملے میں کی تھی۔ اس واقعہ میں شیبو سورین پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے 1993 میں پارلیمنٹ میں اعتماد کی تحریک میں نرسہما راؤ کی اقلیتی حکومت کی حمایت کے بدلے لاکھوں روپے بطور رشوت لیے تھے۔ اس معاملے نے ہندوستان کی سیاست میں کافی سنسنی پیدا کردی تھی لیکن بعض تکنیکی وجوہات کی وجے سے یہ الزام عدالت میں ثابت نہ ہو سکا۔ ایک اور سیاسی معاملے میں شیبو سورین پر قتل کا الزام ہے۔ شیبو سورین اکیلے رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں جن کو اس طرح کی صورت حال کا سامنا ہے۔ بعض دیگر اراکین کے خلاف بھی اغواء اور قتل جیسے سنگین جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں۔ | اسی بارے میں شیبو سورین کابینہ میں واپس27 November, 2004 | انڈیا سورین کی درخواست مسترد13 August, 2004 | انڈیا سورین کوحکومت سازی کی پیشکش02 March, 2005 | انڈیا سورین: ضمانت کی درخواست رد29 July, 2004 | انڈیا شیبو سورین نے استعفیٰ دے دیا24 July, 2004 | انڈیا سورین: جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعليٰ 02 March, 2005 | انڈیا شیبو سورین ناکام، ارجن منڈا نامزد11 March, 2005 | انڈیا شبوسورین کا سیاسی سفر29 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||