BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیبو سورین نے استعفیٰ دے دیا
شیبو سورین
شیبو سورین پر مسلمانوں کے قتل کا مقدمہ ہے
ہندوستان میں مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کان کنی شیبو سورین نے سنیچر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دی دیا ہے۔

نئی دہلی میں ان کی پارٹی جھار کھنڈ مورچہ (جے ایم ایم) کے ممبر پارلیمان سنیل کمار ماہاٹو نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے ایک وفد نے ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کو پیش کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے جمعہ کے روز شیبو سورین کا استعفیٰ مانگا تھا۔ واضح رہے کہ شیبو سورین کے خلاف یہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ 1975 میں چلنے والی ایک تحریک سے تعلق کی بنا پر جاری کیا گیا ہے۔

تب شیبو سورین کی قیادت میں قبائیلیوں کا ایک ہجوم تشدد پر اتر آیا تھا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے نو مسلمان تھے۔

ماہاٹو نے بتایا کہ استعفیٰ غیر مشروط طور پر دیا گیا ہے۔

تاہم شیبو سورین نے ابھی تک اپنے آپ کو پولیس کے حوالے نہیں کیا ہے اور پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔

حکومت نے گزشتہ منگل کو ایک بیان میں مرکزی وزیر شیبو سورین کا دفاع ‏ کیا تھا اور کہا تھا کہ مسٹر سورین کے خلاف کی گئی کارروائي انتقامی اور سیاسی مفاد پر مبنی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ 28 برس قبل ہونے والے کیس پر اچانک اس شدت سے کارروائي سیاسی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے۔

اسی معاملے پر پارلیمان میں بھی زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد