سورین: ضمانت کی درخواست رد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے مرکزی سرکار کے سابق وزیر شیبو سورین کی ضمانت کی درخواست رد کر دی ہے۔ شیبو سورین پر دس افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے شیبو سورین کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے پیر تک کی مہلت دی ہے۔ پارلمانی ارکان کی مخالفت کی وجہ سے مسٹر سورین کو پچھلے ہفتے اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ حال ہی میں ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے مسٹر سورین مفرور ہیں۔ جھارکھنڈ کی ایک مقامی عدالت نے مسٹر سورین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے۔ مسٹر سورین کے خلاف لگائے گئے الزامات کا تعلق 29 سال پہلے جھارکھانڈ کو ایک ریاست بنانے کی مہم سے ہے۔ مسٹت سورین جو کہ ایک قبائلی رہنما ہیں، اس مہم کے سربراہوں میں تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قبائلیوں کواکسایا جس کی وجہ سے دنگوں میں دس مسلمان مارے گئے۔ تاہم مسٹر سورین کا کہنا ہے کہ ان الزامات کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں اور انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش نئے ثبوتوں کی بنیاد پر ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||