BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 August, 2004, 16:12 GMT 21:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورین کی درخواست مسترد

ضمانت کی درخواست
بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں گریڈيہ کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر کوئلہ و کان کنی شیبو سورین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

قتل عام کےایک دوسرے معاملے میں عدالت نے انکی ضمانت کی درخواست پر سماعت آئندہ آٹھارہ اگست تک کے لیۓ ملتوی کر دی ہے۔ اس معاملے میں شیبو سورین پہلے ہی سے چودہ دن کی عدالتی تحویل میں ہیں۔

مسٹر سورین کے خلاف 1974 میں گریڈیہ کے علاقے میں ایک قتل کے مقدمے کے تعلق سے عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسی سلسلے میں شیبو سورین نے گزشتہ کل گریڈيہ کی عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

لیکن عدالت نے ہدایات دی ہیں کہ جب تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے مسٹر سورین کو عدالتی تحویل میں رکھا جائے گا۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے ۔

واضح رہے کہ مسٹر سورین ایک دوسرے مقدمے کے تحت پہلے ہی سےچودہ دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں تھے جس کا آج آخری دن تھا۔ لیکن کورٹ نے انہیں پانچ دن بعد کورٹ میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

اسی دوران شیبو سورین کو ایک اور مقدمے کا سامنا ہے۔ جمشید پور کی ایک مقامی عدالت نے بھی ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے جسکے سبب انہیں سولہ اگست کو حاضر ہوناپڑیگا۔

غور طلب بات یہ ہے کہ تینوں معاملوں میں ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ اب مسٹر سورین پارلیمنٹ کے آنے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

عدالت کے ان تازہ احکامات کے اثرات جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر شیبو سورین پر کیا ہونگے یہ ابھی کہنا مشکل ہے لیکن اس میں کوئي شک نہیں کی اپوزیشن کے حوصلے اس سے ضرور بلند ہیں اور لوک سبھااجلاس میں حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے وہ اس موضوع کو زور شور سے اٹھائیں گے ۔

کابینہ میں سورین کے علاوہ بھی کچھ وزیرایسے ہیں جن پر مجرمانہ مقدمات ہیں اور حزب اختلاف کی کوشش ہوگی کہ شیبو سورین کی طرح دوسرے وزیر بھی استعفی دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد