BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 November, 2004, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیبو سورین کابینہ میں واپس

شیبو سورین کو عدالتی وارنٹ کی وجہ سے استعفی دینا پڑا تھا
شیبو سورین کو عدالتی وارنٹ کی وجہ سے استعفی دینا پڑا تھا
ہندوستان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ شیبو سورین کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔صدرِ جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے انہیں سنیچر کے روز رازداری کا حلف دلایا۔

شیبو سورین منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے یعنی متحدہ ترقی پسند محاذ حکومت میں کوئلہ اور کان کنی کے وزیر تھے۔ لیکن قتل کے ایک معاملے میں ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا تھا جس کے سبب انہوں نے کابینہ سے استعفی دیدیا تھا۔ فی الوقت وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

حکومت نے کوئلہ و کانکنی کی وزارت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اور شیبو سورین کوکوئلہ کی وزارت دی گئی ہے۔ جبکہ کانکنی کا قلمدان سیس رام اولہ کو ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیبو سورین اپنی پارٹی کے لیے ایک اور قلمدان کا مطالبہ کر رہے تھے۔لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور یو پی اے حکومت نے وہاں کے سیاسی حالات کو مدنظر رکھ کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

کابینی درجے کے ایک دوسرے وزیر چندرشیکھر راؤ کو، جنہیں ابھی تک کسی بھی وزارت کی ذمہ داریاں نہیں سونپی گئی تھیں، اس ردو بدل کے تحت محنت و روزگار کے قلمدان سے نوازا گیا ہے۔ چندر شیکھر راؤ کا تعلق ریاست آندھر پردیش سے ہے اور وہ آندھر سے جدا ایک نئی تیلنگانہ ریاست کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔

اس سے پہلے روزگار اور محنت کی وزارت 'سیس رام اولہ' کے پاس تھی جنہیں کانکنی کا وزیر بنایا گیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کابینہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے وزراء کے خلاف پہلے ہی سے احتجاج کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے پر پارلیمان کے سرمائی اجلاس میں پھر ہنگامہ آرائی ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد