BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 March, 2005, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورین کوحکومت سازی کی پیشکش

شیبو سورین
جھار کھنڈ کے گورنر سیّد سبط رضی نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ شیبو سورین کو نئی حکومت تشکیل کرنے کی دعوت دی ہے اور انہیں ریاست کا نیا وزیراعلٰي مقرر کیا گیا ہے۔

شیبو سورین کو اس ماہ کی اکیس تاریخ تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو کہا گیا ہے۔

جھار کھنڈ میں گزشتہ دو روز سے این ڈی اے اور یو پی اے دونوں محاذ نئی حکومت بنانے کی کوشش میں تھے۔ دونوں ہی نےگورنر کے سامنے اپنا اپنا دعٰوی بھی پیش کیا تھا لیکن گورنر نے یوپی اے کو دعوت دی ہے اور آج ہی جے ایم ایم کےرہنما شیبو سورین عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حالیہ انتخابات میں این ڈی اے محاذ کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں اور حکومت سازی کے لیے اسے محض پانچ دیگر ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی۔

پارٹی نے گورنر کو آزاد امیدواروں کی ایک فہرست بھی پیش کی تھی۔

دوسری طرف جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے اکیاسی رکنی اسبلی میں سے بیالیس ارکان کی حمایت کا دعوٰی کیا تھا۔

گورنر کے اس فیصلے کے خلاف ریاست میں کئی جگہوں سے توڑ پھوڑ کی خبریں ملی ہیں۔

بی جے پی اور اس کی حامی جماعتوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ گزشتہ رات دونوں گروپوں کے درمیان گورنر ہاؤس کے سامنے ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کے سبب گورنر ہاؤس کے سامنے نیم فوجی دستے تعنیات کیے گئے تھے۔

ادھر اسی معاملے پر پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے محاذ نے جھار کھنڈ کے گورنر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور کارروائی نہیں چلنے دی۔ کئی بار سپیکر نے لوک سبھا اجلاس ملتوی کیا لیکن جوں ہی اجلاس دوبارہ شروع ہوتا بی جے پی حامی ارکان شور مچانے لگتے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جھارکھنڈ کے گورنر سید سبط رضی نے حکمراں یو پی اے کے حق میں جانبدار رویہ اختیار کیا ہے۔ اور خدشہ ہے کہ آئندہ چند روز تک اس مسئلے پر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد