BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھونی کی زلفوں پر چلی قینچی

دھونی
صدر مشرف نےبھی ایک بار دھونی سے کہا تھا کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائیں۔
ہندوستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جن زلفوں کی ستائش پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کی تھی، ان پر قینچی چل چکی ہے۔

لمبے وقفے کے بعد مہندر سنگھ دھونی بدھ کو جب اپنے شہر رانچی پہنچے تو ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فتح سے زیادہ چرچا اس بات پر ہوا کہ دھونی کے بالوں کا کیا ہوا؟ دھونی کے بال چھوٹے اور بالکل مختلف سٹائل کے نظر آ رہے تھے۔

رانچی کے کھیل صحافی اجے کوکریتی کے مطابق دھونی نے اپنے بال ایک مذہبی رسم کے بعد بڑھا لیے تھے اور یہ انکی پہچان بن گئی تھی۔ اور پاکستان کے دورے پر گئی بھارتی ٹیم کی ملاقات جب جنرل پرویز مشرف سے ہوئی، تو انہوں نے دھونی کی زلفوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں نہ کٹوائیں۔

دھونی
دھونی نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہندوستان کو

دوسری جانب دھونی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ بتایا گیا کہ دھونی کو اپنے لمبے بال سنبھالنے میں دقت ہو رہی تھی اس لیے انہوں نے اپنے بال چھوٹے کرا لیے۔ دھونی نے اپنے بال چار سال قبل اپنی آبائی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مذہبی رسم کے بعد بڑھائے تھے۔ انکی ماں کو بھی یہ بال پسند تھے۔

دھونی بدھ کو جب رانچی پہنچے تو کسی سے کوئی بات کیے بغیر سیدھے اپنی بہن کے گھر چلے گئے حالانکہ ہوائی اڈے پر انکا استقبال کرنے کے لیے ڈھول باجے بجائے جار رہے تھے۔ دھونی کے رانچی پہنچنے کی خبر بالکل مخفی رکھی گئی تھی اس لیے ان کے بہت سے مداح ہوائی اڈے نہيں پہنچ پائے تھے۔ جو لوگ پہنچے تھے وہ ’دھونی زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے لیکن وہ اپنے مقامی ہیرو سے ملنے سے قاصر رہے۔

مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کے دن جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مسٹر کوڑا دھونی کے لیے اعلان کردہ ’سرپرائز‘ کا راز بھی کھول دیں گے۔

شعیب بہت تیز ہے
آج تک اتنی تیز گیندیں نہیں کھیلیں: دھونی
دھونیدھونی کی دھوم
جھارکھنڈ رتن ایوارڈ اور ڈی ایس پی کا عہدہ
دھونیکامیاب کپتان دھونی
’قسمت بھی اسی کا ساتھ دیتی ہے جو محنت کرے‘
دھونیدھونی کا انتظار
جھارکھنڈ کے دھونی کے لیے کیا سرپرائز؟
اسی بارے میں
دھواں دھار دھونی
07 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد