دھواں دھار دھونی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وکٹ کیپر اور دھوان دھار بلے بازی کے لیے مشہور مہندر سنگھ دھونی کا تعلق ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔ دھونی کا جنم سات جولائی انیس سو اکیاسی کو بہار کے سابقہ شہر رانچی میں ہوا تھا اور ہندوستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ جھارکھنڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔ مہندر دھونی نے بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ کیرئر کا آغاز 2004 میں بنگلہ دیش کے خلاف اور ٹیسٹ کیرئر کی شروعات2005 میں سری لنکا کے خلاف کی۔ دھونی نے اب تک صرف تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور سینتیس رنز کی اوسط سے 149 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ تیس ایک روزہ میچوں میں وہ 45 رنز کی اوسط سے 914 رنز بنا چکے ہیں جن میں ان کا سب سے زیادہ سکور 183 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف بنایا۔ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دھونی نے ٹیسٹ میچوں میں پانچ کیچ پکڑے ہیں جبکہ ون ڈے میں 23 کیچ اور آّٹھ کھلاڑی سٹمپ آؤٹ کیے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں دھونی کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے جہاں انہوں نے چھیالیس کے اوسط سے رن بنائے ہیں۔ 2005 میں بھارت میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کے ون ڈے میچ میں دھونی کے 148 رنز کی اننگز اور پھر سری لنکا کے خلاف 183 رن کی دھواں دھار بلے بازی نےدھونی کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ اسی اعتماد کے بل بوتے پر وہ پاکستان کے تیز رفتار بالر شعیب اختر کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں دھونی نے شیعب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آؤ جتنے چاہو باؤنسر کرواؤ، جتنی چاہے تیز گیند پھینکو ہم نہیں ڈرنے والے ہم تمہاری گیندوں کو باؤنڈری کا راستہ دکھانے کے لیے بے چین ہیں‘۔ دھونی کی یہی پر اعتمادی پاک بھارت سیریز کو مزید دلچسپ بنا دے گی۔ | اسی بارے میں دھونی نے پاکستان کی دھنائی کر دی05 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||