BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 October, 2005, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھونی کی دھواں دھار بلے بازی
مہندر سنگھ دھونی
دھونی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں
مہندر سنگھ دھونی کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

بھارتی وکٹ کیپر مہندر دھونی نے ایک سو تراسی رن کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں پندرہ چوکے اور دس چھکے شامل تھے۔

جے پور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کمارا سنگاکارا کی سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر دو سو اٹھانوے رن بنائے۔

سنگاکارا نے ایک سو سنتالیس گیندوں پر تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو اڑتیس رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا کے علاوہ مہیلا جے وردھنے نے بھی نصف سنچری سکور کی۔ وہ اکہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے اجیت اگرکار نے دو جبکہ یادو اور سہواگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کمارا سنگاکارا کی بھرپور فارم کا سلسلہ برقرار ہے

دو سو اٹھانوے رن کے جواب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور سچن تندولکر آغاز میں ہی صرف دو رن بنا کر واس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم اس کے بعد سہواگ اور دھونی نے سکور کو آگے بڑھایا اور جب ٹیم کا سکور ننانوے پر پہنچا تو سہواگ انتالیس رن بنا کر مرلی دھرن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ڈراوڈ نے اٹھائیس رن بنائے جبکہ یوراج سنگھ اٹھارہ رن بنا سکے۔ تاہم دوسرے اینڈ سے دھونی کا بلا رن اگلتا رہا اور ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مطلوبہ ہدف سنتالیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ بھارت کو سات میچوں کی سیریز میں تین۔صفر کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اسی بارے میں
تندولکر فٹ ہو گئے
30 September, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد