BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 September, 2007, 19:01 GMT 00:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جھارکھنڈ رتن :ڈی ایس پی دھونی

مہندر سنگھ دھونی فائل فوٹو
ریاستی حکومت پہلے ہی دھونی کو رانچی میں ایک پلاٹ الاٹ کر چکی ہے
ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ کی حکومت نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ’جھارکھنڈ رتن‘ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کے وزير اعلٰی مدھو کوڑا نے جمشید پور میں پیر کو باضابطہ طور پر یہ اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ’دھونی نے جھارکھنڈ کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، اور ریاست کو عزت دلائی ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی عزت افزائی کریں‘۔

مسٹر کوڑا کا کہنا تھا کہ’ یہ تو سرپرائز ہے۔ ابھی ہم کچھ نہیں بتائیں گے، دھونی کو واپس آنےدیجیے‘۔ لیکن سرکاری حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت کی خواہش ہے کہ دھونی کو ڈپٹی سپرٹینڈینٹ آف پولیس کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

یہ ایوارڈ دھونی کو جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر پندرہ نومبر کو دیا جائے گا۔

مسٹر مدھو کوڑا نے گزشتہ مہینے ہی دوسرے درجے کی سرکاری نوکریوں میں بہتر کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کو براہِ راست ملازمت دینے کی ایک قرارداد کی کابینہ میں منظوری دی تھی۔

اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد یہ طےسمجھا جارہا ہےکہ ریاستی حکومت دھونی کو ڈی ایس پی کی نوکری کی پش کش کرے گی۔

وزیر اعلٰی کے دفتر کے اہلکاروں کا کہنا ہےکہ وزیراعلٰی خود ہی نوکری کی پیش کش لے کر دھونی کے گھر جائیں گے۔ لیکن یہ سب اب دھونی پر منحصر کرے گا کہ وہ جھارکھنڈ پولیس کی وردی پہنیں گے یا پھر کسی اور نوکری میں اپنی دلچسپی دکھائیں گے۔

ریاستی حکومت پہلے ہی دھونی کو رانچی کی ایک اہم رہائشی کالونی میں تین سو ساٹھ مربع میٹر زمین کا ایک پلاٹ الاٹ کر چکی ہے اور اس زمین پر دھونی کے گھر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ نئے گھر میں یہ سہولت رکھی جائے گی کہ دھونی تیسری منزل تک اپنی کار لے جا سکیں۔

مہندر سنگھ دھونی کے والدین
مہندر سنگھ دھونی کے والدین

گھر کی دیگر خصوصیات میں یہ ہے کہ چھت پر ایک بڑا سوئمنگ پول ہوگا، مگر دھونی کے گھر والوں کو دکھ ہے کہ ’ہرمو‘ ہاوسنگ کالونی نے سوئمنگ پول بنائےجانے پر اعتراض کیا ہے۔

کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں زمینی پانی کی سطح کافی نیچے چلی گئی ہے اگر دھونی کے گھر میں سوئمنگ پول بنایا جاتا ہے تو اس سے پانی کی مزید قلت ہوجائےگی۔

کالونی میں رہنے والے سابق پولیس افسر ایس این لال گپتا نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دی ہوئی ہے۔ اس درخواست کے بعد ہی سے دھونی کے والد پان سنگھ نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں محدود کرلیا ہے جبکہ رانچی شہر میں ان کے بیٹے کے لیے جشن منایا جارہا ہے۔

پان سنگھ اب نہ کسی جشن میں شرکت کرتے ہیں اور نہ ہی صحافیوں سے ملتے ہیں اور نہ کسی سماجی تنظیم یا ادارے کے پروگرام میں جاتے ہیں۔ کیوں کہ انہیں اس بات سے کافی تکلیف پہنچی ہے کہ رانچی کے لوگوں نےان کے نئے گھر کے سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

اسی بارے میں
دھواں دھار دھونی
07 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد