گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر کو حاصل تھا جنہوں نے چار سو تیرہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ چھتیس سالہ گلکرسٹ نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ سنگ میل پار کیا۔ انہوں نے چھیانوے ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اس دوران انہوں نے تیس سو ستتر کیچ پکڑے اور سینتیس کھلاڑیوں کو سٹمپ کیا۔ باؤچر نے تین سو چورانوے کیچ پکڑے ہیں اور انیس سٹمپنگ کی ہیں۔
لیکن گلکرسٹ بیٹنگ کے شعبے میں بھی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے سینتالیں کے اوسط سے رن بنائے ہیں اور اب تک سترہ سینچری اور چھبیس نصف سینچریاں لگا چکے ہیں۔ باؤچر کے پاس یہ ریکارڈ بہت کم عرصے رہا کیونکہ انہوں نے گزشتہ برس ہی آسٹریلیا کے این ہیلی کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اگر انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو انہیں یہ ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا۔ بحیثیت وکٹ کیپر گلکرسٹ کو اس سیریز میں کافی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کی کچھ غلطیاں ٹیم کو کافی بھاری پڑی ہیں۔ لیکن خود گلکرسٹ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کسی سنگ میل کے قریب ہوتے ہیں تو ان سے کچھ کیچ ڈراپ ہو جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں گلکرسٹ کی گیند پر احتجاج مسترد 08 May, 2007 | کھیل ڈراوڈ اور گنگولی ون ڈے سے باہر20 January, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل انیل کمبلے کے چھ سو ٹیسٹ وکٹ17 January, 2008 | کھیل پرتھ میں انڈیا آسڑیلیا آمنے سامنے16 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||