BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 January, 2008, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا سیریز جیتنے کے قریب
مائیکل کلارک
مائیکل کلارک نے اپنی چھٹی سنچری مکمل کی
ایڈیلیڈ میں اسٹریلیا اور انڈیا کے مابین آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انڈیا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر تینتالیس رن بنائے ہیں۔

دوسری اننگز میں انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عرفان پٹھان تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین میں واپس چلے گئے۔ انہیں جانسن نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ہیڈن، رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کی سنچریوں کی بدولت 563 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں اسے پہلی اننگز میں سینتیس رن کی برتری حاصل ہوئی۔

آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ انڈیا کو سیریز برابر کرنے کے لیے چوتھا ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے جس کا صرف ایک دن باقی ہے اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک بار بیٹنگ کرنی ہے۔

انڈیا کی طرف سے عرفان پٹھان اور اشانت شرما نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پونٹنگ نے ایک سو چالیس، مائیکل کلارک نے ایک سو اٹھارہ اور میتھیو ہیڈن نے ایک سو تین رن بنائے۔

اس میچ میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز سچن تندولکر کے ایک سو ترپن رنز کی مدد سے پانچ سو چھبیس پر ختم کی تھی۔سچن نے اس اننگز میں دو سو پانچ گیندوں کا مقابلہ کیا اور تیرہ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ انڈیا کی اننگز کی ایک اور خاص بات انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کی عمدہ بیٹنگ تھی جس کے دوران دونوں سپن بالروں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد