گلکرسٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے مشہور وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ چھتیس سالہ گلکرسٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے ایڈیلیڈ ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا اور بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی ان کے کیریئر کا بھی خاتمہ ہو جائےگا۔ ایڈم گلکرسٹ نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےعالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنے خاندان سے مشورے کے بعد کیا ہے۔ ایڈم گلکرسٹ آسٹریلیا کی ناقابل شکست ٹیم کے پانچویں ممبر تھے جنہوں نے پچھلے ایک سال میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ڈیمئین مارٹن، شین وارن ، گلین میگرا اور جسٹن لینگر عالمی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ایڈم گلکرسٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کے نمبر ون وکٹ کیپر بن جائیں گے۔ ایڈم گلکرسٹ آسٹریلیا کی اس ٹیم کے ممبر تھے جس نے مسلسل تین مرتبہ ورلڈ کپ جیتا ہے۔انہوں نے بغیر کسی وقفے کے بغیر چھیانوے ٹیسٹ میچوں پر محیط کیریئر میں 5556 رنز بنائے اور چار سو چودہ کیچ پکڑے۔ ایڈم گلکرسٹ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران کھیل سے خوب مزا لیا اور اب وہ زیادہ وقت اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ25 January, 2008 | کھیل آسٹریلیا کا ’دہشتگرد‘ بیٹسمین28 April, 2007 | کھیل خطرناک ون ڈے بیٹسمین16 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||