BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 January, 2008, 09:15 GMT 14:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ دورۂ پاکستان تبدیل نہیں ہو گا ‘

نسیم اشرف (فائل فوٹو)
نسیم اشرف حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں سیریز آسٹریلیا میں کھیلنے کو خارج ازامکان قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان زمبابوے ون ڈے کے موقع پر نیاز اسٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کردیا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز نیوٹرل گراؤنڈ یا آسٹریلیا میں کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی آفیشل کا نام لئے بغیر یہ خبر دی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کو منسوخی سے بچانے کی خاطر ہوسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا جاکر سیریز کھیل لے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی آفیشل نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا۔ انہیں خود اس خبر پر حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسی موقف پر قائم ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز مارچ اپریل میں پاکستان ہی میں کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی کے پروگرام کے تحت پاکستانی ٹیم کا 2009 میں آسٹریلیا میں سیریز کھیلنا طے ہے اس سے قبل اس کا آسٹریلیا جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی اس بات کو دہرایا کہ اسپورٹس کو غیرمعمولی صورتحال میں بھی کبھی خطرہ نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورۂ پاکستان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کے بعد آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم یہاں آکر حالات کا خود جائزہ لے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھارت کے دورے کے بارے میں پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی کی رپورٹ کے بعض حصے جن میں بعض کھلاڑیوں کے مبینہ منفی رویے کی نشاندہی کی گئی ہے ذرائع ابلاغ میں آجانے کے ضمن میں کہا کہ یہ مینیجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ دورے کے بعد بورڈ کو اپنی رپورٹ دے اس کا مقصد ذاتی پرخاش نہیں ہوتا بلکہ اس نے جو کچھ دیکھا ہے وہ بورڈ کے علم میں لائے تاکہ اس کی روشنی میں صورتحال کو بہتر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ منیجر کی رپورٹ پر جمعہ کو کراچی میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد