آسٹریلیا سیریز کی انشورنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کی انشورنس کرائی ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ مالی نقصان سے بچنا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کے سبب اس دورے کے بارے میں بے یقینی پائی جاتی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم طے شدہ پروگرام کے تحت پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پیر کو نیشنل سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی انشورنس انگلینڈ کے ایک ادارے سے کرائی گئی ہے۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی سیریز کی انشورنس کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انشورنس کا مقصد سیریز نہ ہونے یا سیریز کے ہوتے ہوئے کسی بھی ممکنہ مالی نقصان سے پاکستان کرکٹ کو بچانا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ اس انشورنس کا مطلب آسٹریلیا کو ہرگز یہ پیغام دینا نہیں ہے کہ وہ پاکستان نہ آئے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہر صورت میں رقم مل جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی کے نامزد صدر ڈیوڈ مورگن کا یہ بیان حوصلہ افزا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے اور پاکستان اس کی میزبانی کی اہلیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ انگلینڈ میں بم دھماکے ہوئے تو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم وہاں ایشیز کھیل رہی تھی اور اس نے دورہ ختم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ملک ہے جتنا کوئی دوسرا ملک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں انہوں نے سکیورٹی کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کے بعد اپنی سکیورٹی ٹیم کو تسلی کے لیے پاکستان بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پروگرام کو آئندہ ماہ حتمی شکل دی جائے گی اور اس میں کراچی میں میچ بھی شامل ہے۔ نسیم اشرف نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان پروگرام کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی اس سال جون میں کرے گا اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں زمبابوے کی سنیچر کو آمد11 January, 2008 | کھیل ’دورۂ پاکستان حالات سے مشروط‘10 January, 2008 | کھیل ’آسٹریلیا کا دورہ معول کے مطابق‘31 December, 2007 | کھیل پاکستان اوپن سے غیر ملکی غائب12 November, 2007 | کھیل کراچی نہیں کھیلیں گے: جنوبی افریقہ24 October, 2007 | کھیل کراچی ون ڈے ، فیصلہ کل ہوگا23 October, 2007 | کھیل آسٹریلیا انڈر 19 سکیورٹی بریفنگ18 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||