زمبابوے کی سنیچر کو آمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آف سپنر پراسپر اتسیا کی قیادت میں زمبابوے کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم سنیچر کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔ اس دورے میں وہ پانچ ایک روزہ اور ایک چار روزہ میچ کھیلے گی۔ دورے کا واحد چار روزہ میچ چودہ سے سترہ جنوری تک کراچی کے ڈیفنس کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز کراچی (اکیس جنوری)، حیدرآباد (چوبیس جنوری)، ملتان (ستائیس جنوری)، فیصل آباد (تیس جنوری) اور شیخوپورہ (دو فروری) میں ہونگے۔ پاکستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں زمبابوے کی ٹیم کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی کامیابی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس موقف کو تقویت ملے گی کہ کرکٹ دہشت گردی کے ہدف پر نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد کو مارچ اپریل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے تناظر میں بڑی اہمیت دے رہا ہے اور اسے آسٹریلیوی وزیرخارجہ کے تازہ ترین بیان سے بھی خوشی ہوئی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہرحالت میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔
آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے معاملے کو الیکشن کے بعد کے حالات سے مشروط کر رکھا ہے اور اس کا سکیورٹی وفد فروری کے اوآخر میں صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا، جس کے بعد ہی آسٹریلیوی ٹیم کے دورے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ زمبابوے کی ٹیم کا موجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ کرنا اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کس قدر بے چین ہے، خاص کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے اس کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی ٹیم متوازن ہے۔ اسی ٹیم نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کو پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں تیس رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ زمبابوے کو کمزور حریف سمجھنا غلطی ہوگی۔ پاکستانی سلیکٹرز اس سیریز میں کچھ نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ |
اسی بارے میں زمبابوے دورے کے دورانیہ میں کمی07 January, 2008 | کھیل ’زمبابوے نہیں جانا چاہتے‘24 May, 2006 | کھیل زمبابوے: باغی کپتان ٹیم میں واپس25 February, 2005 | کھیل زمبابوے کرکٹ، تعصب سے پاک17 October, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||