’زمبابوے نہیں جانا چاہتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کا کرکٹ بورڈ اس سال ستمبر میں زمبابوے کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا چاہتا ہے۔ زمبابوے ان دنوں صرف ایک روزہ کرکٹ کھیل رہا ہے اور عارضی طور پر انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا بند کیا ہوا ہے لہذا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورے کے دوران صرف ایک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ زمبابوے کے دورے میں اشتہاری کمپنیاں اور ٹی وی چینلوں نے بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس لیئے یہ دورہ مالی طور پر بھی منافع بخش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے اس دورے کو دو ہزار آٹھ تک ملتوی کرنے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں اکتوبر اور نومبر میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے پاکستان دورے سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کچھ آرام کا وقت بھی درکار ہو گا۔ شہریارخان نے انضمام الحق کی طرف سے پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تصبرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچھتہر ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جو میچ فیس کے علاوہ ہے۔ انضمام کا کہنا ہے کہ یہ معاوضہ کھلاڑیوں کے لیئے ناکافی ہے۔ شہر یار خان نے کہا کہ اس ضمن میں بورڈ پر کھلاڑیوں کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ شہر یار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بورڈ پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاضوں پر نظر ثانی کرتے وقت وہ انضمام اور دوسرے کھلاڑیوں کی آراء پر بھی نظر ثانی کریں گے۔ | اسی بارے میں کرکٹر گولف کھیلیں: عامر سہیل15 May, 2006 | کھیل ہمارا معاوضہ بڑھائیں: انضمام16 May, 2006 | کھیل شارجہ، دوبئی کے بعد جدہ میں کرکٹ23 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||