BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 May, 2006, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شارجہ، دوبئی کے بعد جدہ میں کرکٹ

وی وی ایس لکشمن
ایشیا الیون ٹیم کی قیادت وی وی ایس لکشمن کر رہے ہیں۔
انضمام الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹرز پر مشتمل ٹیم25 اور26 مئی کو جدہ میں ریسٹ آف ایشیا الیون کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہوگی۔

ان دو نمائشی میچوں کا اہتمام سعودی عرب میں کرکٹ کی گورننگ باڈی سعودی کرکٹ سینٹر نے کیا ہے اور یہ میچز جدہ کے ال ہیلی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو فٹبال اسٹیڈیم ہے لیکن ان میچوں کے لیئے مصنوعی ٹرف بچھائی جائے گی۔

گزشتہ سال بھی ان میچوں کا انعقاد ہونا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کے سبب کرکٹرز میچز کھیلے بغیر وطن واپس آگئے تھے۔

اس مرتبہ پاکستان کے جو کرکٹرز ریسٹ آف ایشیا الیون کے خلاف کھیلیں گے ان میں انضمام الحق، سلمان بٹ، عمران فرحت، محمد یوسف، یونس خان، کامران اکمل،عبدالرزاق ،عمرگل، ارشد خان، محمد سمیع اور دانش کنیریا شامل ہیں۔

ایشیائی الیون بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ٹیم میں سابق بھارتی کرکٹر اجے جادیجا کے علاوہ موجودہ آئی سی سی میچ ریفری روشن مہانامہ بھی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں گوتم گمبھیر، وسیم جعفر، وینکٹا پاتھی راجو، شہادت حسین، شہریار نفیس، رمیش کالووتھارنا، کمار دھرماسینا، دلہارا فرنینڈو، محمد رفیق اور آفتاب احمد ہیں۔

جدہ میں ہونے والے ان میچوں کے سبب پاکستانی کرکٹرز تین دن کی تاخیر سے قومی کیمپ میں شمولیت اختیار کرینگے جو25 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد