BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 May, 2006, 07:16 GMT 12:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹر گولف کھیلیں: عامر سہیل

عامر سہیل
لاہور کے تین روزہ مقابلے میں عامر سہیل کی ٹیم جیت گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل گولف بھی باقائدگی سے کھیلتے ہیں۔

اتوار کو لاہور میں تین روزہ کور کمانڈر آل پاکستان گولف ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کی مین ٹرافی تھی ٹیم ایونٹ میں، اور یہ ٹرافی جیتی گیریژن گولف کلب کی ٹیم نے اور اس فاتح ٹیم کے رکن تھے عامر سہیل جن کے پہلے روز کے اچھے سکور نے ان کی ٹیم کی جیت میں خاصا کردار ادا کیا۔

عامر سہیل نے جو اپنی ٹیم کی جیت پر بہت خوش تھے کہا کہ ایک ایسا کھیل چھوڑنے کے بعد جو میرا پیشہ بھی تھا کوئی اور کھیل تو کھیلنا ہی تھا جس سے لطف بھی حاصل ہوتا اور جسمانی فٹ نس کے لیئے بھی ضروری ہے کہ کوئی نہ کوئی کھیل کھیلا جائے۔

عامر سہیل کے مطابق انہوں نے گولف کا انتخاب اس لیئے کیا کہ یہ بہت دلچسپ کھیل ہے اور گولف اور کرکٹ میں کچھ مشابہت بھی ہے کیونکہ کرکٹ میں بھی بیٹنگ کے دوران شاٹ کھیلتے ہوئے صحیح پوزیشن کی کافی اہمیت ہے اور گولف میں بھی پوزیشنگ بہت اہم ہوتی ہے۔

عامر سہیل نے تو یہاں تک کہا کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کے دوران بھی گولف کھیلنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے بیٹنگ میں بہتری آتی۔

عامر سہیل نے تسلیم کیا کہ گولف کوئی آسان کھیل نہیں اور اس کی پریکٹس کے لیئے وقت بھی کافی درکار ہوتا ہے اس لیئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی وقت ملے گولف کی پریکٹس کر لی جائے اور یہی تھوری بہت پریکٹس ٹورنامنٹ میں بھی کام آتی ہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اب تو ذرا سنجیدگی سے گولف کو لینا ہو گا کیونکہ گزشتہ سال بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر کپل دیو نے بھارتی شہر بنگلور میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کا عالمی گولف ٹورنامنٹ منعقد کیا جس کی انعامی رقم بھی کافی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ کافی کامیاب رہا لہذا یہ اب مستقبل میں بھی ہو گا اس لیئے اب کرکٹرز کو چاہیے کہ گولف پر بھی توجہ دیں۔

عامر سہیل نے جنہوں نے حال ہی میں بھارتی سینیئرکرکٹ ٹیم کےخلاف بھی زبردست بیٹنگ کی کہا کہ کرکٹ تو بس ان کے خون میں رچی بسی ہے اور جس طرح کسی کو بچپن میں سائیکل چلانی آ جائے تو پھر نہیں بھولتی اسی طرح کرکٹ کا کھیل بھی نہیں بھول سکتا اور گولف کی پریکٹس کرنے سے کرکٹ متاثر نہیں بہتر ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد