BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 January, 2008, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمبابوے دورے کے دورانیہ میں کمی

زمبابوے کرکٹ ٹیم
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےدورانیہ کو کم دیا گیا ہے
پاکستان میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کےلیےآنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں قیام کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔

دورے کے دورانیے میں کمی بظاہر بینظیر بھٹو کے چہلم اور اٹھارہ فروری کو ہونے والے متوقع انتخابات کی مہم سے پہلے زمبابوے کی ٹیم کو واپس روانہ کرنا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم جسے بارہ جنوری سے سات فروری تک پاکستان میں رکنا تھا اور شیڈول کے مطابق پانچ ایک روزہ میچز کے علاوہ ایک چار روزہ اور ایک تین روزہ میچ کھیلنا تھا لیکن اب اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور تین روزہ میچ کو شیڈول سے خارج کر دیا گیا ہے۔

پہلا ایک روزہ میچ جو حیدرآباد میں ہونا تھا اب کراچی میں ہوگا اوردوسرا ایک روزہ حیدرآباد میں ہوگا۔

زمبابوے کی ٹیم جسے سات فروری کو واپس جانا تھا اب تین فروری کو واپس جائے گی۔

شیڈول میں اس تبدیلی کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کے ضمن میں شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے آسٹریلیا سے ایک ٹیم پاکستان آئے گی تاہم یہ ٹیم کب آئےگی یہ طے نہیں کیا گیا۔

سنٹرل کنٹریکٹ ختم
پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ جس کی مدت چھ ماہ تھی 31 دسمبر 2007 کو ختم ہو چکا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے سلیکشن کمیٹی نےاکتیس کھلاڑیوں کو فہرست تیار کی ہے
شفقت نغمی

شفقت نغمی کےمطابق کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ جس کی مدت چھ ماہ تھی 31 دسمبر 2007 کو ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے سلیکشن کمیٹی نےانہیں اکتیس کھلاڑیوں کو فہرست دے دی ہے ان ناموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ پی سی بی ایک سنٹرل پول کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے اور اس سنٹرل پول میں 20 یا 22 کھلاڑی ہوں گے اور ٹیم کے انتخاب کے لیے اسی سنٹرل پول میں سے پندرہ یا سولہ کھلاڑی چنے جائیں گے۔

اس سنٹرل پول میں وہ کھلاڑی ہوں گے جو ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کی اہلیت رکھتے ہوں۔

پی سی بی سنٹرل پول میں شامل تمام کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے سکتا ہے یا اس میں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہوسکتے ہیں جن کو ریٹینرشپ دی جائے جس کا معاوضہ کافی زیادہ ہو۔اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ کھلاڑیوں کے سامنے سنٹرل پول میں جانے کا ہدف ہو گا جس کے لیے وہ محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر حتمی فیصلہ 25 جنوری کو بورڈ کےاجلاس میں کیا جائے گا۔
محمد یوسف اور انڈین کرکٹ لیگ کے درمیان شروع ہونے والے تنازعے سے متعلق شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کے سلسلے میں بھارت میں دائر ہونے والے ثالثی کے ایک مقدمے کی تاریخ چوبیس جنوری ہے اور اس میں پی سی بی یہ موقف دے گا کہ چونکہ آئی سی ایل نے محمد یوسف کے ساتھ اپنے ایجنٹ کے ذریعے پاکستان میں معاہدہ کیا ہے لہذا اس کے بارے میں کوئی بھی مقدمہ پاکستان ہی میں دائر کیا جا سکتا ہے۔

شفقت نغمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کےاس مؤقف کوایک بار پھر دہرایا کہ انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کراچی میں 12 اور 13 جنوری کو لگائے جانے والے ہائی پرفارمز کیمپ کے بارے میں شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک قسم کے ٹرائلز ہیں جن میں سلیکشن کمیٹی پاکستان کی ٹیم کے کپتان اور کوچ قائداعظم کرکٹ ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں اوپننگ بیٹسمین بھی شامل ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اس کے ذریعے اوپننگ کےمسئلے کا حل ڈھونڈا جا سکے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ انڈر 19 عالمی کپ کی تیاری کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سری لنکا جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انڈر 19 عالمی کپ ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس بار ہم جیتے تو یہ ہماری تیسری لگاتار جیت ہوگی۔

2008 میں پاکستان میں ہونے والے چیمپنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں سے متعلق شفقت نغمی نے بتایا کہ اس کی تیاری کر رہے ہیں اس سلسلے میں پنڈی کے دو پویلین اور لاہور کا ایک پیویلین دوبارہ بنایا جا رہا ہے اور یہ چیئمپنز ٹرافی سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔

اسی بارے میں
دو دن میں ٹیسٹ ختم
04 March, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد