BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 March, 2008, 09:24 GMT 14:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن سنگھ ایک بار پھر زیر عتاب
ہربھجن سنگھ
سابق آسٹریلیائی کپتان ایلن بارڈر کا کہنا ہے کہ انہیں ان الزامات کی سچائی پر یقین نہیں
انڈیا کے سپنر ہربھجن سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ایک ون ڈے کرکٹ میچ کے دوران تماش بینوں کی طرف دیکھتے ہوئے بندر کی نقل اتاری اور ان کی طرف تھوکا۔

میچ ریفری جیف کرو ان الزامات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ٹرائی سیریز فائنل کے پہلے میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا پر فتح حاصل کی تھی۔

ہربھجن سنگھ پر کم از کم ایک تماش بین نے یہ الزام لگایا ہے تاہم سابق آسٹریلیائی کپتان ایلن بارڈر کا کہنا ہے کہ انہیں ان الزامات کی سچائی پر یقین نہیں ہے۔

بارڈر نے کہا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ اتنا سنگین ہے۔ میں کل وہاں موجود تھا اور میں نہ دیکھا کہ تماشبین ہربھجن کو کافی تنگ کر رہے تھے۔ میں نے ہربھجن کو کسی بھی قسم کی حرکتیں کرتے نہیں دیکھا، اور سچ پوچھا جائے تو مجھے لگا کہ انہوں نے اس سب کا بہت اچھی طرح سے سامنا کیا۔‘

انڈین کرکٹ ٹیم کے مینیجر بمل سونی نے کہا ’ہربھجن نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ یہ سب کہانیاں ہیں۔ میں انہیں نہیں مانتا اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ یہ بالکل غلط ہے۔ ‘

انڈیا کا حالیہ دورہ آسٹریلیا متننازعہ رہا ہے۔ اس سے پہلے ہربھجن سنگھ پر جنوری میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر اینڈرو سمنڈس کو بندر بلانے پر تین ٹیسٹ میچوں کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں آئی سی سی نے کہا کہ ہربھجن پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت نہیں کیے جا سکتے۔ ہربھجن پر نازیبا زبان استعمال کرنے کے لیے جرمانے عائد کیا گیا تھا۔

آسٹریلیائی بیٹسمین میتھو ہیڈن نے ہربھجن سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انہیں obnoxious little weed کہا تھپا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا(آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ ) نے میتھیو ہیڈن کو تنبیہ کی تھی۔

ہربھجن سنگھانڈین دھمکی واپس
دورہ آسٹریلیا ختم کرنے کی دھمکی واپس
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد