BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملبورن: انڈیا کی پہلی جیت
ایشانت شرما
ایشانت شرما مین آف دی میچ قرار پائے
ملبورن میں ایشانت شرما اور سری سانتھ کی شاندار بالنگ کی بدولت انڈیا نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

میزبان ٹیم کے اوپنر ایڈم گلکرسٹ میچ کی تیسری گیند پر بغیر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بعد میں انڈیا نے ساری آسٹریلوی ٹیم کو صرف ایک سو انسٹھ رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اگر مائیک ہسی پینسٹھ رنز کے انفرادی سکور پر بھی ناٹ آؤٹ نہ رہتے تو آسٹریلوی ٹیم شاید 159 رنز بھی نہ بنا پاتی۔ ایشانت شرما نے اڑتیس رنز کے عوض چار جبکہ جبکہ سری سانتھ نے اکتیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایشانت شرما مین آف دی میچ قرار پائے۔

ملبورن کی وکٹ نے آسٹریلوی بالروں کا بھی ساتھ دیا اور انڈیا کی آدھی ٹیم ایک سو دو رنز بنا کر واپس پویلین پہنچ چکی تھی لیکن اس کے بعد روہت شرما اور مہندر سنگھ دھونی نے جم کر مقابلہ کیا اور مطلوبہ ہدف پینتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ میں یہ انڈیا کی پہلی جیت ہے جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد