BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 05:23 GMT 10:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا انڈیا میچ بارش کی نذر
مہندر سنگھ دھونی
دھونی کے اٹھاسی رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھے
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا دوسرا مقابلہ بھی بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ہے۔

اس میچ میں گوتم گمبھیر کی شاندار سنچری اور مہندر دھونی کے اٹھاسی رنز کی بدولت انڈیا سری لنکا کو دو سو اڑسٹھ رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا ہے لیکن بارش کے وجہ سے سری لنکا اپنی اننگز شروع نہیں کر سکا اور ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایک سو سے کم رنز پر یکے بعد دیگرے چار وکٹیں گنوانے کی وجہ سے اسے اننگز کے درمیانی اوورز میں ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں مشکل کا سامنا رہا۔ تاہم بعد میں پانچویوں وکٹ کی شراکت میں گوتم اور کپتان مہندر دھونی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا مشکل سے باہر آ گیا۔ گوتم ایک سو دو اور دھونی اٹھاسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے کیا اور دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے اچھی شراکت ہوئی جس میں اڑسٹھ رن بنے۔ تندولکر نے اس دوران ایک روزہ میچوں میں اپنے سولہ ہزار رن بھی مکمل کیے۔

ارسٹھ کے مجموعی سکور پر تندولکر کو ملنگا نے پینتیس کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔ سری لنکا کو دوسری کامیابی اسّی کے مجموعی سکور پر ملی جب دوسرے اوپنر ورنیدر سہواگ تینتیس رنز بنا کر امر سنگھے کی گیند پروکٹوں کے پیچھے سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ محض تین رنز کے اضافے کے بعد مرلی دھرن نے سری لنکا کو دو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ یوراج سنگھ ان کی گیند پر جے وردھنے کےہاتھوں کیچ ہو گئے جب روہت شرما مرلی دھرن کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوششش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ شرما امپائر کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے اور کمنٹیٹروں نے بھی ایکشن رِیپلے کی روشنی میں اس پر شک کا اظہار کیا۔

چوتھی وکٹ گرنے کے بعد گوتم گمبھیر کا ساتھ دینے کے لیے کپنتان مہندر سنگھ دھونی آئے۔ دونوں نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے چالیس اوورز میں سکور ایک سو تریسٹھ تک پہنچا دیا۔

آخری دس اوورز میں دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کے سکور میں ایک سو پانچ رنز کا اضافہ کیا۔ گوتم گمبھیر کے ایک سو دو رنز میں دس چوکے اور ایک چھکا جبکہ دھونی کے اٹھاسی رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد