BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 February, 2008, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برسبن میں افتتاحی میچ بارش کی نذر
برسبن میچ
بارش کی وجہ سے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا
آسٹریلیا کے شہر برسبن میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سہ ملکی کرکٹ سیریز کا افتتاحی میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 195 رن کا ہدف فراہم کیا تھا تاہم پہلے بارش کی وجہ سے یہ ہدف کم کر کے 141 رن کیا گیا اور آسٹریلوی اننگز کے دوران دوسری مرتبہ بارش کے بعد ایمپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے پہلے بھارتی اننگز کو پنتالیس اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں بھارت نے دس وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چورانوے رن بنائے۔

بھارت کی جانب سے دھونی اور گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر سکور نہ کر سکا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ستائیس رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بریٹ لی کے علاوہ بریکن، نوفکے اور جانسن نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ دو بھارتی کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

جواب میں آسٹریلیا نے جب بیٹنگ شروع کی تو چوتھے اوور میں پہلی وکٹ گرتے ہی میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو آسٹریلیا کو فتح کے لیے 141 رن کا تبدیل شدہ ہدف دیا گیا۔

اس ہدف کے تعاقب میں انتالیس کے مجموعی سکور تک آسٹریلیا کی مزید دو وکٹیں گر گئیں۔ تاہم اس موقع پر بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے سریسانتھ نے دو جبکہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد