آسٹریلیا نو وکٹ سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سامنے 74 رنز کا حدف رکھا تھا جسے آسٹریلیا نے 11.2 اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائکل کلارک اور ایڈم گلکرسٹ نے بنا کسی دباؤ کے شروعات کی اور پہلے وکٹ کی پارٹنرشپ میں 57 رنز بنائے۔ گلکرسٹ 25 رنز بنا کر پروین کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ کلارک 37 اور ہاگ 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل ٹونٹی ٹونٹی ولڈ چیمپئن ہندوستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کے سامنے محض 74 رنز کا حدف رکھا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن جیسے ہی بھارت کا سکور پانج رنز پر پہنچا ورندر سہواگ رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وکٹوں کے گرنے کا سلسہ تھما نہیں اور ایک وقت ایسا آیا جب انڈیا نے پانچ وکٹ کھو کر صرف 32 رنز ہی بنائے تھے۔ اس وقت تک ٹیم انڈیا کے گوتم گمبھیر، رابن اتھپا اور آر جی شرما پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی سے کچھ امید پیدا ہوئی لیکن وہ بھی ڈی جے ہسی کی گیند پر بریٹ لی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اس وقت انڈیا کا سکور 49 تھا۔ ہربھجن سنگھ ،سری سانتھ اور عرفان پٹھان بھی کب آئے اور کب گئے پتہ نہیں چلا۔ پوری ٹیم 18ویں اوور ميں ہی آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کامیابی این ڈبلو بریکن کو ملک جنہوں نے تین وکٹ حاصل کیے۔ | اسی بارے میں انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل انڈیا یا پاکستان، فیصلہ آج ہوگا24 September, 2007 | کھیل انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل سپیشل میچ پر ہر ایک کی نظر23 September, 2007 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کی جیت28 August, 2006 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی اور بیسیوں سوال01 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||