BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 September, 2007, 06:52 GMT 11:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا یا پاکستان، فیصلہ آج ہوگا
شعیب ملک اور مہندر سنگھ دھونی
پاکستان اور انڈیا کے کپتان نیلسن منڈیلا کے مجسمے کے سامنے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے ہمراہ
پیر کے روز جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مد مقابل ہیں۔

اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں میچ ڈرامائی انداز میں برابر ہونے کے بعد پاکستان کو بال آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


فائنل میچ کے لیے انڈیا کی امیدیں یوراج سنگھ سے وابستہ ہوں گی جبکہ پاکستان کی نظریں شعیب ملک اور مصباح الحق پر ہیں۔ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شاہد آفریدی بیٹنگ سے زیادہ بالنگ میں کامیاب رہے ہیں اور بارہ وکٹوں اور اکیانوے رنز کے ساتھ مین آف دی ٹونامنٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں نے رواں سال کے شروع میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنے عوام اور شائقین میں کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ’ہم پیشہ ور کھلاڑی ہیں اس لیے ہمارے لیے ضروری تھا ہم خود کو بدلیں‘۔

’ورلڈ کپ اب ماضی کا قصہ ہے اور ہم صرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ہم آجکل بہت اچھا کھیل رہے ہیں‘۔

پاکستان کو امید ہے کہ فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ انسٹھ رنز بنانے والے اوپنر عمران نذیر بھی مکمل فِٹ ہو جائیں گے جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں رنر بلانا پڑا تھا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان فائنل میچ کے لیے فواد عالم کو، جنہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں انتیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی تھیں کھلایا جاتا ہے یا پھر تجربہ کار کھلاڑی سلمان بٹ یا یاسر عرفات پر انحصار کرتا ہے۔

انڈیا دنیش کارتک اور آجت اگرکر کو روہت شرما اور جوگیندر کی جگہ ٹیم میں واپس بلا سکتا ہے۔ لیکن انڈیا کا اصل مسئلہ وریندر سہواگ کی فٹنس کا ہے اور میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ ہی ٹیم میں ان کی شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

سنیچر کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے ٹنوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انڈیا نے آسٹریلیا کو پندرہ رنز سے ہرا دیا تھا۔

شری سانتانڈیا، نیوزی لینڈ
پہلے سُپر ایٹ میچ میں بھارت دس رنز سے ہار گیا
شعیب اور دھونیڈربن میں بال آؤٹ
انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک دلچسپ میچ
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاپاکستان جیت گیا
پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ تصویروں میں
یونس خانتصاویر میں
پاکستان کی ’سپر‘ پرفارمنس
پاکستان بمقابہ ٹیوزی لینڈپاکستان فائنل میں
پاکستان کی نیوزی لینڈ کو شکست
اسی بارے میں
پاکستان سیمی فائنل میں
18 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد