آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل کلارک کی نصف سنچری اور نیتھن بریکن کی پانچ وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچ آسانی سے جیت لیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ایڈم گلکرسٹ نے آتے ہی تیز کھیلنا شروع کر دیا۔ انہوں نے 81 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ میتھیو ہیڈن 50 گیندوں پر 42 رنز بنا امرسنگھے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی مائیکل کلارک تھے جو 86 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔
اس کے جواب میں سری لنکا کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریکن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 8.3 اوورز میں 46 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جبکہ بریٹ لی، جانسن اور ہوگ نے ایک ایک وکٹ لیا۔ سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کمارا سنگاکارا نے کیا۔ وہ 42 رنز بنا کر بریکن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اور اس طرح سری لنکا 128 رنز سے ہار گیا۔ کامن ویلتھ بینک سہ فریقی سیریز کے پہلے دو میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد اب آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں سب سے آگے ہے۔ اتوار کو آسٹریلیا کا مقابلہ انڈیا سے ہو گا۔ | اسی بارے میں سری لنکا انڈیا میچ بارش کی نذر05 February, 2008 | کھیل برسبن میں افتتاحی میچ بارش کی نذر03 February, 2008 | کھیل سڈنی ٹیسٹ تنازعہ:کرکٹ بدنام01 February, 2008 | کھیل آسٹریلیا نو وکٹ سے جیت گیا01 February, 2008 | کھیل ایک روزہ میچوں کا نیا ریکارڈ30 January, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی28 January, 2008 | کھیل ناکامیوں اور پریشانیوں کا سال24 December, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||