’فقرے بازی پر پابندی لگائی جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں دورانِ کھیل ہتک آمیز فقرہ بازی یا سلیجنگ پر مکمل پابندی کا معاملہ اٹھائےگا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نرنجن شاہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہتک آمیز فقرہ بازی سے کرکٹ کا کھیل متاثر ہو رہا ہے اور’ یہ اس کھیل کے لیے اچھی چیز نہیں ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’ کرکٹ شرفاء کا کھیل ہے اور اس میں کسی قسم کی غلط زبان کیسے استعمال کی جا سکتی ہے‘۔ نرنجن شاہ نے کہا کہ کسی بھی اشتعال انگیز لفظ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ الفاظ کا مطلب نکالنے کے معاملات بڑے مسائل کو جنم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ ایک چیز جو کسی ملک میں معمولی سمجھی جاتی ہے کسی دوسرے ملک میں اشتعال انگیز تصور کی جا سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اُس چیز کو ختم کر دیا جائے جس سے مسئلہ کھڑا ہوتا ہے‘۔ نرنجن شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ اس حوالے سے متفق ہے اور انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل بھی ان کی تجویز قبول کر لے گی۔ بھارتی حکام کی جانب سے ہتک آمیز فقرہ بازی پر پابندی کا معاملہ بھارتی ٹیم کے حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے دوران سپنر ہربھجن سنگھ اور آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سمنڈز کی فقرے بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سامنے آیا ہے۔ | اسی بارے میں سڈنی ٹیسٹ تنازعہ:کرکٹ بدنام01 February, 2008 | کھیل اب کھلاڑی تمیز سے رہیں: بورڈ31 January, 2008 | کھیل ’خوش قسمت تھے جوسزا سے بچ گئے‘31 January, 2008 | کھیل ہربھجن نسلی امتیاز کے الزام سے بری29 January, 2008 | کھیل ہربھجن کی اپیل میں نئی شہادت28 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||