BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 January, 2008, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب کھلاڑی تمیز سے رہیں: بورڈ
ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ کو نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا قصور وار پایا گیا
ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ہربھجن سنگھ کے معاملے کے بعد کھلاڑی اب تمیز سے پیش آئیں۔

منگل کو کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل آئی سی سی نے بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی آسٹریلیا کے کھلاڑی اینڈریو سمنڈز کے خلاف نسلی امتیاز والی فقرے بازي کے الزام کو کم کر کے ان پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں میچ کی فیس کی آدھی رقم کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری نرجن شاہ کا کہنا تھا’ ہم نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کے وقت کسی طرح کی بحث ميں ملوث نہ ہوں۔‘

جمعہ سے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی سیریز شروع ہو رہی ہے جس کے بعد سہ ملکی ایک روزہ سریز کا آغاز ہوگا جس میں سری لنکا بھی شامل ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی انڈریو سیمنڈز نے بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں ’بندر‘ کہا تھا۔

لیکن منگل کو ہونے والی سماعت میں ہر بھجن سنگھ کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کے سبب ان پر سے نسلی امتیاز والی فقرے بازی کا الزام ہٹا کر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا۔

نرجن شاہ کے خیال میں اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اور اس کا اثر بھارت آسٹریلیا کے باقی میچوں پر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا’ مجھے نہیں لگتا کہ اس تنازعہ کا اثر مستقبل میں نظر آئے گا۔ اس سے پہلے بھی ایسے کتنے واقعات ہوئے ہیں اور ٹیموں کے درمیان زبردست بحث بھی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ٹیمیں آگے کھیلنا شروع کر دیتی ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد