BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن کی سماعت ٹیسٹ کے بعد
ہربھجن سنگھ
رکی پونٹینگ کی شکایت پر اسٹیو بکنر نے ہربھجن کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔
بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر نسلی حوالے سے بدکلامی پر تین میچوں کی پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے انتیس اور تیس جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

عالمی کرکٹ کونسل یا آئی سی سی کی جانب سے سماعت کی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد ہربھجن کی آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت میں رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق وہ ہربھجن کی اپیل کی سماعت جلد کرنے کی خواہاں تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

آئی سی سی کے مطابق چونکہ سماعت میں وکلاء بھی شریک ہوں گے جس کی وجہ سے سماعت کے لیے دو دن مقرر کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم اسپیڈ کے مطابق تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے درمیان صرف تین دن کا وقفہ تھا اور اس میں اگلے میچ کی تیاری اور سفری انتظامات کا بھی لحاظ کرنا تھا جس کے باعث سماعت کی تاریخ ٹیسٹ سیریز کے بعد ہی رکھی گئی ہے۔

ہربھجن کی اپیل کی سماعت نیوزی لینڈ کے جج جون ہینسن کریں گے۔

اگر پابندی برقرار رہتی ہے تو ہربھجن مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف مجوزہ ہوم سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ستائیس برس کے ہربھجن پر آسٹریلیا کے اینڈریو سمنڈز کو مبینہ طور پر بندر سے تشبیہہ دینے پر آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے تحت تین میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہربھجن اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

ان کےخلاف آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کی شکایت پر امپائر اسٹیو بکنر اور مارک بینسن نے کاروائی کی درخواست کی تھی۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تھا، ہربھجن کے ساتھ سچن ٹنڈولکر بیٹنگ کررہے تھے اور انہوں نے ہربھجن کے موقف کی تائید کی تھی۔

ہربھجن سنگھ پر تین ٹیسٹ میچوں کےلیے پابندی کے بعد ہندوستانی ٹیم نےبطور احتجاج آسٹریلیا کا اپنا دورہ معطل کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد