BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن ممکنہ طور پرٹیسٹ سے باہر
ہربھجن سنگھ
سڈنی ٹیسٹ کے بعد ہربھجن پر تین ٹیسٹ میچوں پر پابندی لگادی گئی تھی۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جالے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں امکانات ہیں کہ ہربھجن سنگھ کو ڈراپ کیا جائے گا۔

انڈریو سائمنڈ کے خلاف ہربھجن کے ذریعہ مبینہ نسل پرست فقرے کے معاملے کی سماعت انتیس اور تیس جنوری یعنی آخری دو ٹیسٹ میچوں کے بعد ہوگی۔ اس لیے وہ کھیلنے کے مجاز ہیں۔

تاہم ہندوستان تیز گیندی بازی کے لیے موزوں پرتھ کے میدان پر ہربھجن کی جگہ کسی دوسرے بالر کے نام کا اعلان کرنے والا ہے۔

امید کی جارہی کہ فاسٹر بالرعرفان پٹھان ہربھجن کی جگہ لیں گے۔

آسٹریلیا زخمی میتھیو ہیڈن کے بدلے پہلی مرتبہ کرس راجرس کو کھلا رہا ہے وہیں اسپنر بریڈ ہوگ کی جگہ تیز گیند باز شون ٹیٹ کو جگہ دی جا رہی ہے۔

ٹیٹ آخری بار دو ہزار پانچ میں اوول کے میدان میں ایشیز ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں نظر آئے تھے۔

ایک ایسے موقع پر جب آسٹریلیا سلسلے وار سترہویں ٹیسٹ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کوشاں ہے، گھٹنے کی چوٹ کے سبب ہیڈن اس تاریخی میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہيں۔

بدھ کو شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ ہیڈن کا لگاتار چھیاسویاں ٹیسٹ ہوتا لیکن ان کے نہ کھیلنے سے یہ سلسلہ رک گیا ہے۔ ہیڈن نے پہلے شروعاتی دو ٹیسٹوں میں ایک ایک سینچری بنائی تھی۔

آسٹریلیا چار پیس مین کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ گزشتہ سولہ برسوں میں ایسا پہلی بار ہے جب آسٹریلیا کسی مخصوص اسپینر کے بغیر میدان میں اتر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہربھجن کے سائمنڈ کے خلاف مبنیہ نسل پرست فقرے کے سبب زبردست تنازعہ کھڑا ہوگيا تھا۔اور ہربھجن پر تین ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ہربھجن پر پابندی کے خلاف ٹیسٹ دورے کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے قانون کے مطابق ہربھجن اپیل دائر کرنے کے بعد کھیل سکتے تھے۔

آسڑیلیا کی اس بات کے لیے مذمت کی گئی تھی کہ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں متنازعہ امپائرنگ پر ہندوستان کے کپتان انیل کمبلے کی حمایت نہيں کی تھی۔

دونوں ٹیم اب اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ سڈنی ٹیسٹ کی تلخ یادوں کو ختم کر کے پرتھ پر بہتر میچ کھیلیں۔

امید کی جارہی ہے کہ سلامی بلے باز ویریندر سہواگ، یوراج سنگھ کی جگہ میچ کی شروعات کریں گے اور راہل ڈراوڈ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے گے۔

سہواگ نے گزشتہ ایک برس سے ہندوستان کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا لیکن گزشتہ ہفتے کے آخر میں کینبیرا میں ایک پریکٹس میچ میں سنچری بنانے کے بعد ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

ہندوستانی کپتان انیل کمبلے کا کہنا ہےکہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اپنے پرانے بلے بازی کے آرڈر کے تحت چلیں گے اور ڈراوڈ کو تیسرے نمبر پر اتاریں گے جو ٹیم کے حق میں ہے۔‘

انیل کمبلے نے مزید کہا کہ یہ بلے بازی کے آرڈر کو حتمی شکل دینے کا سوال نہیں بلکہ میدان میں جاکر رن بنانے کا سوال ہے۔ اور ہمارے لیے وہ سب سے اہم بات ہے۔ ہماری ٹیم میں رنز بنانے کی صلاحیت ہے۔

کرس روجر نے اس وقت لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی جب انہوں نے اپنے ہی ملک کے خلاف 2005 میں لیسیٹرشائر کے لیے ایشسز ٹور کے دوران دو سنچریاں بنائیں۔

آسٹریلیا کے روجر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے پر پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے’ میرا خواب تھا آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کھیلنا اور آخرکار میرا خواب پورا ہوا۔‘

شیعب ملککپتان کی امیدیں
’انڈین ٹیم اچھی فارم میں لیکن ہم بھی تیار ہیں‘
دھونیدھونی کی زلفیں
مذہبی رسم کی وجہ سے بال بڑھا رکھے تھے
’چیک دے انڈیا‘
ممبئی میں انڈین کرکٹ ٹیم کا استقبال
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد