ہربھجن کی اپیل میں نئی شہادت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پر تین میچوں کی پابندی کے خلاف اپیل میں سٹمپ پر لگے مائکرو فون کی ریکارڈنگ کو شہادت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی سپنر ہر بھجن کو سڈنی میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈ کو ’بندر‘ کہنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ہربھجن کی اپیل کی سماعت منگل کو ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہی ہے شنوائی نیوزی لینڈ کے جج جان ہینسن کریں گے ۔ مسٹر ہینسن نے بتایا کہ دوسری شہادتوں کے ساتھ ساتھ سٹمپ پر لگے مائیکرو فون کی ریکارڈنگ کا متن بھی ثبوت کے طور پراستعمال ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی جانب سے ہربھجن کے مبینہ الفاظ کے خلاف شکایت کے بعد میچ ریفری مائیک پروکٹر نے اس کیس کی سماعت کی تھی۔ اس واقعہ کے وقت ہربھجن سنگھ سچن تندولکر کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے اور سچن نے بھی کہا ہے کہ ہربھجن نے سائمنڈ کو ’بندر‘ نہیں کہا۔ پروکٹر کے فیصلے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ پر بھارتی ٹیسٹ کپتان انل کمبلے اور مہندر سنگھ دھونی پر اشتعال انگیز ریمارکس دیے ہیں۔ ہینسن کا فیصلہ پہلے ہربھجن ، پروکٹر اور آئی سی سی چیف ایگزکیٹومالکم سپیڈ کو دیا جائے گا اس کے بعد یہ فیصلہ عام ہوگا۔ |
اسی بارے میں ہربھجن ممکنہ طور پرٹیسٹ سے باہر 15 January, 2008 | کھیل ہربھجن کی سماعت ٹیسٹ کے بعد15 January, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف ’کارروائی‘ ملتوی05 January, 2008 | کھیل دورہ آسٹریلیا ختم کرنے دھمکی واپس12 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||