دورہ آسٹریلیا ختم کرنے دھمکی واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے ہربھجن سنگھ پر پابندی کےخلاف اپیل کو رد کرنے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا ختم کرنےکی دھمکی واپس لے لی ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریوسائمنڈز کےخلاف نسلی امتیاز والی فقرے بازی کرنے کے جرم میں بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ پر تین ٹیسٹ میچوں کےلیے پابندی کے بعد ہندوستانی ٹیم نےآسٹریلیا کا اپنا دورہ معطل کر دیا تھا۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان راجیو شکلا نے بورڈ کے صدر شرد پوار کے حوالے سے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کو ختم کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا نہیں ہوتا۔ بی سی سی آئی کے ترجمان نے کہا ہے آسٹریلیا اور انڈین کرکٹ بورڈ نےطے کیا ہے کہ دونوں بورڈ اپنے خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔ بھارتی سپنر پر تین میچوں کی پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ نے دھمکی دی کہ اگر ہربھجن سنگھ پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد کی گئی تو یہ دورہ پھر کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کےخلاف تیسرا ٹیسٹ سولہ جنوری سے پرتھ میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ پر بھی آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کے تحت درجہ تین کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل07 January, 2008 | کھیل ہربھجن پر تین میچوں کے لیے پابندی06 January, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف ’کارروائی‘ ملتوی05 January, 2008 | کھیل بکنر تیسرے ٹیسٹ سے باہر 08 January, 2008 | کھیل ہار کے بعد بھی کمبلے کی جیت10 January, 2008 | کھیل ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل07 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||