’خوش قسمت تھے جوسزا سے بچ گئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے کرکٹر ہربھجن سنگھ کو آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سمنڈز کے خلاف نسلی امتیازانہ فقرے بازی کے الزام سے بری کرنے والے جج نے کہا ہے کہ انسانی غلطی سے ہربھجن ایک بڑی سزا سے بچ گئے ہیں۔ تاہم بھارتی کھلاڑی کو غیر مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سزا دی گئی ہے۔ جان ہینسن کا کہنا ہے کہ اگر وہ ہربھجن سنگھ کے ماضی کے ریکارڈ کے متعلق جانتے تو انہیں مختلف سزا دیتے۔ 2001 میں ہربھجن سنگھ کو ایمپائر کو غصہ دلانے کے جرم میں جرمانہ اور میچ کھیلنے پر پابندی کی سزا ہوئی تھی۔ جان ہینسن نے کہا کہ ہربھجن کو اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرنا چاہیے کیونکہ انہیں انسانی غلطیوں اور ڈیٹا بیس کا فائدہ پہنچا ہے۔ ہینسن نے کہا کہ اگر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پیش آنے والے واقعے کا علم ہوتا تو ہربھجن سنگھ پر ایک میچ کی پابندی لگائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں اس واقعے کا کچھ تاخیر سے علم ہوا تو انہوں نے سزا مقرر کرنے کے عمل کو از سرے نو شروع کرنے کے امکان بھی جائزہ لیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد اور ضوابط کا بغور جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ اس عمل کو از سر نو شروع نہیں کر سکتے۔ لہذا انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ جو سزا سنائی جا چکی ہے وہی برقرار رکھی جائے گی۔ گزشتہ ماہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہربھجن سنگھ کو اینڈریو سائمنڈ کو بندر کہنے کا سزا وار قرار دیا گیا تھا۔ ہربھجن کی اپیل پر سماعت کے دوران ان کے جرم کی نوعیت کو کم کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اینڈریو سائمنڈ کے خلاف غیر مناسب زبان کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔ ہربھجن کی سزا کے طور پر آدھی میچ فیس ضبط کر لی گئی تھی۔ ہنیسن نے کہا کہ ان کے فیصلے پر بھارت کی طرف سے ہربھجن سنگھ کوسزا سنائے جانے کی صورت میں سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس چلے جانے کی بات کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ | اسی بارے میں ڈراوڈ اور گنگولی ون ڈے سے باہر20 January, 2008 | کھیل آسٹریلیا سیریز جیتنے کے قریب27 January, 2008 | کھیل ہربھجن کی اپیل میں نئی شہادت28 January, 2008 | کھیل ہربھجن کی سماعت ٹیسٹ کے بعد15 January, 2008 | کھیل ہربھجن ممکنہ طور پرٹیسٹ سے باہر 15 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||