سچن کی سنچری انڈیا کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کے پہلا فائنل 6وکٹوں سے انڈیا نے جیت لیا ہے۔ سنچن تندولکر کو مین آف دا میچ کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو فتح کے لیے دو سو چالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔آسٹریلیا نے 50 اوروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر دو سو انتالیس رنز بنائے تھے۔ انڈیا کی اننگز کی شروعات سچن تندلکر اور رابن اتھپا نے کیں۔ رابن اتھپا 17 رنز بنا کر جیمس ہا پس کی گیند پر مائیک ہسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رابن اتھپا کے بعد سچن تندلکر کا ساتھ دینے کے لیے گوتم گمبھیر میدان میں آئے لیکن وہ تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ گوتم گھمبیر کے بعد یوراج سنگھ کھیلنے آئے لیکن انہیں بریڈ ہاگ نے بولڈ کردیا۔ سچن تندلکر 117 رنز بنا کر ناباد رہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے میچوں کی 42 ویں سنچری پوری کی اور حالیہ سریز ميں ان کی یہ پہلی سنچری ہے۔
آسٹریلیائی اننگ آسٹریلیا کی جانب سے کھیل کی شروعات ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن نے کی۔ آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب سات رنز بنا کر گلکرسٹ پروین کمار کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کيچ آؤٹ ہوگئے۔ گلکرسٹ کے بعد آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ میدان میں اترے لیکن وہ ایک رن کے اسکور پروین کمار کے ہاتھوں بالڈ ہوگئے۔ اسکے بعد مائیکل کلارک آئے لیکن وہ بھی 4 رنز پر اشانت شرما کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھا وکٹ اینڈریو سائمنڈز کا گرا۔ انھوں نے ہیڈن کے ساتھ پاری سنبھالنے میں مدد کی اور 31 رنز بناکر ہربھجن سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سائمنڈز کے بعد جمیس ہاپس اور مائیک ہسی کے وکٹ گرے۔ ہاپس نے 15 جبکہ ہسی نے 45 رنز بنائے۔ ہیڈن نے 82 رنز بنائے اور اس اہم وکٹ کوہربھجن سنگھ نے واپس پولین بھیجا۔ ہندوستان کی طرف سے دو نئے گیند باز اشانت شرما اور پروین کمار نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پروین کمار اور ہربھجن سنگھ نے دو دو وکٹیں جبکہ اشانت، پٹھان اور یوراج کو ایک ایک وکٹ ملی۔ |
اسی بارے میں دورے کا انحصار سکیورٹی رپورٹ پر19 February, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورہ خطرے میں12 February, 2008 | کھیل ایک روزہ میچوں کا نیا ریکارڈ30 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||