BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 March, 2008, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ سیریز’مالی نقصان کا سبب‘

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم
اس سیریز کو کروانے کا مقصد مالی فائدہ نہیں: پی سی بی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ اس سیریز سے جو آمدنی متوقع ہے وہ سیریز کے اخراجات سے بہت کم ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ممالک سے رابطہ کیا جن میں بھارت اور سری لنکا بھی شامل تھے لیکن صرف بنگلہ دیش کی ٹیم نے دو طرفہ بنیاد پر آنے کی حامی بھری۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے تسلیم کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے مالی فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہونے کا امکان تو ہے لیکن اس سیریز کو کروانے کا مقصد مالی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے انکار کے بعد کسی بھی ٹیم کو بلوانا بہت ضروری تھا اور ہمارے پیش نظر مالی فائدے سے زیادہ کرکٹ کے کھیل کا فائدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سیریز کے بدلے میں پاکستان کی ٹیم اتنے ہی ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی میچز بنگلہ دیش میں کھیلے گی اور اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوا آٹھ لاکھ ڈالر کی خطیر رقم بنگلہ دیشی ٹیم کو نہیں دینی پڑے گی۔

شفقت نغمی نے کہا کہ ابھی مکمل تخمینہ تو نہیں لگایا گیا تاہم یہ درست ہے کہ اس سیریز سے مالی خسارہ ہو سکتا ہے لیکن یہ سنہ دو ہزار چار میں بنگلہ دیش کی ٹیم کی پاکستان میں سیریز میں ہونے والے نقصان سے کم ہو گا۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ سیریز کروانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس سیریز کو احسن طریقے سے کروانے کے بعد ایشیا کپ اور اس کے بعد چمپئنز ٹرافی کے لیے راستے ہموار ہو جائیں گے۔

 یہ سیریز کروانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس سیریز کو احسن طریقے سے کروانے کے بعد ایشیا کپ اور اس کے بعد چمپئنز ٹرافی کے لیے راستے ہموار ہو جائیں گے۔
پی سی بی

شفقت نغمی کے دلائل اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سیریز کو کروانے کے لیے پی سی بی کے تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس کے علاوہ پاکستان کی ٹیم کو ایک کروڑ اورپچیس لاکھ روپے میچ فیس کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔

جبکہ اب تک پی سی بی نےاس سیریز کے ٹی وی رائٹس محض ایک کروڑ اور سینتالیس لاکھ میں فروخت کیے ہیں جبکہ بقیہ رقم ٹائٹل سپونسر شپ اور سٹیڈیمز کے اندر بل بورڈز وغیرہ سے حاصل کی جائے گی۔

لیکن اس رقم کے مناسب ہونے کا امکان کافی معدوم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی اہمیت بہت کم ہے اور اس کا موازنہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے ساتھ سیریز سے تو بالکل نہیں کیا جا سکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد