BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 March, 2008, 08:45 GMT 13:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی

 شعیب اور آصف
شعیب کو ڈسپلنری کمیٹی اور آصف کو فٹنس کی وجہ سے جگہ نہیں ملک ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آٹھ اپریل سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سیریز میں پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائيں گے اور ٹیم کا اعلان پہلے دو ایک روزہ میچز کے لیے کیا گیا ہے جس میں سولہ ارکان شامل ہیں۔

پاکستانی سکواڈ میں فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف شامل نہیں جبکہ بیٹسمین بازید خان کو پیٹنگولر کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کے مطابق محمد آصف کے بارے میں پی سی بی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تیسرے یا چوتھے میچ تک فٹ ہو جائیں گے اور تب انہیں مدنظر رکھا جا سکے گا جبکہ شعیب اختر کو شامل کرنے کا فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا’اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر ورلڈ کلاس بالر ہیں لیکن ہم ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے پابند ہیں‘۔یاد رہے کہ شعیب اختر ایک بار پھرنظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات کی زد میں ہیں اور یہ معاملہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے پاس زیر سماعت ہے اور کمیٹی کا اس سلسلے میں پہلا اجلاس یکم اپریل کو متوقع ہے۔

بازید خان کو ایک مرتبہ پھر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کے مطابق راؤ افتخار اور عمر گل کی فٹنس کی بابت پی سی بی کے ڈاکٹر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے اور اسی لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے’اسی لیے ہم نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کیا ہے‘۔

صلاح الدین صلو نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کو 0-5 سے ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بنگلہ دیش کی ٹیم زمبابوے کی ٹیم سے کافی بہتر ہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں موقع دیا جائے۔

سکواڈ میں دو وکٹ کیپرز کامران اکمل اور سرفراز احمد کو شامل کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے چئرمین نے کہا کہ ’ایک مضبوط متبادل وکٹ کیپر تیار کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔کامران اکمل کو اس پر دباؤ میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ ایک پیشہ ور کھلاڑی ہیں اور اس سے ان کی کاکردگی بری نہیں بلکہ بہتر ہونی چاہیے‘۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچزکھیلیں گي

ٹیم میں بازید خان کو شامل کرنے کی بابت ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔صلاح الدین صلو نے بتایا کہ سکواڈ کے انتخاب میں ٹیم کے کپتان شعیب ملک سے مشورہ کیا گیا ہے لیکن یہ مشورہ ٹیلیفون پر کیا گیا کیونکہ ان کے بقول شعیب ملک آئی پی ایل کی کسی تقریب کے سلسلے میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہیں۔

پاکستانی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، ناصر جمشید، شاہد آفریدی، مصباح الحق،کامران اکمل (وکٹ کیپر)، عمر گل، سہیل تنویر، راؤ افتخار، سہیل خان، وہاب ریاض، فواد عالم، بازید خان اور سرفراز احمد(وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد